خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page iv
خطبات مسرور جلد 16 2 پیش لفظ افروز واقعات کا تذکرہ، خدا کی محبت میں سرشار اور خلافت کی محبت میں مسرورو مخمور احمدی مردو عورت ، بوڑھوں اور بچوں کے خدمت خلق میں مصروف رہنے اور مالی قربانی کے روح پرور واقعات کا ذکر بھی ہے۔فرد و معاشرہ اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی افراتفری اور بے چینی کے اسباب اور ان سے بچنے کے طریق اور خدا کے حضور رحم کی دعائیں کرنے کی تحریک۔اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان ، ہمارے آقا و مطاع خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صل اللہ علم کا اعلیٰ وارفع مقام اور آپ صلی یک کم کی خوبصورت سیرت کا بیان ہے۔اور آنحضور صلی ال نیم کے عاشق صادق کی پاکیزہ سیرت و سوانح کا بیان بھی اس جلد میں آپ پڑھیں گے۔آپ کے جاں نثار صحابہ کی سیرت کے واقعات اور آپ کے عاشق صادق اور غلام کامل حضرت امام مہدی مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح کا بیان ہو گا۔اور خاص طور پر اس سال کی جلد میں جنگ بدر میں شامل ہونے والے عشق وفا کے پیکر جاں نثار صحابہ کی سیرت و سوانح کا مسلسل بیان ہے۔جو کسی بھی خلیفہ کی جانب سے اتنی تفصیل کے ساتھ پہلی بار ہو رہا ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس الہام کو بھی پورا کرنے والا ہے کہ ” جنگ بدر کا قصہ مت بھولو دنیا بھر میں دہشت گردی کی مذمت کے علاوہ دہشت گردی کے اسباب کا بڑی گہرائی میں جاکر بڑی جرات کے ساتھ اظہار بھی ہے۔ہمارا امام ہر احمدی کو اس کا مقام اور اس کے فرائض بھی یاد دلاتا ہوا نظر آتا ہے۔خلافت جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے اور اس کے مقام کو سمجھنے کے سلیقے بیان کرتا ہوا بھی نظر آتا ہے۔25 نومبر 2019ء کو جرمنی میں خدام الاحمدیہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: خدام الاحمدیہ کا ایک کام، بہت بڑا کام خلافتِ احمدیہ کی حفاظت بھی ہے اور اس کے لیے وہ عہد بھی کرتے ہیں۔اور حفاظت یہ نہیں ہے کہ صرف عمومی کی ڈیوٹی دے دی یا