خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page iii

خطبات مسرور جلد 16 وقت کی آواز 1 بسم اللہ الرحمن الرحیم پیش لفظ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: " خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔اسے اپنی صفات بخشتا ہے۔" الفرقان "مئی، جون 1967ء صفحہ 37) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی، اس خدائے رب رحمن کا سراسر فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا، ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے در در کھتا ہے ، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ جہاں ہم اپنے اس پیار کرنے والے کے لئے دن رات دعائیں کرتے رہیں وہاں ہم خدا کے اس خلیفہ کی آواز کو سنیں، اور اس پر عمل کریں۔کیونکہ اسکی آواز کو سنا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہے ، زمانے کی ضرورت کے مطابق خدا کی خاص رہنمائی کے تابع یہ بندہ بولتا ہے۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ دنیا کی رہنمائی کرتا ہے۔الہی تائیدات و نصرت اس کے شامل حال ہوتی ہے اور خدائی صفات اس کے اندر جلوہ گر ہوتی ہیں۔خطبات مسرور کی اس جلد میں ہم اس امام ہمام کی قیمتی اور زریں نصائح ملاحظہ کر سکیں گے۔اس جلد میں اخلاقی، روحانی تربیت اور ان کے علمی و عملی معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے بہترین نصائح پر مشتمل تفصیلی رہنمائی پائیں گے۔عہدیداران کے فرائض اور ان کو نصائح کا بھی بیان ہے۔جماعت کو وحدت کی لڑی میں پروئے رکھنے میں ایک اہم ذریعہ جو اللہ تعالیٰ نے دیا یعنی ایم ٹی اے ، اس کی اہمیت وافادیت کا ذکر، دنیا بھر سے ہزاروں سعید فطرت لوگوں کے خواب اور ایم ٹی اے کے ذریعہ احمدیت قبول کرنے کے ایمان