خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 381 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 381

خطبات مسرور جلد 16 381 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اگست 2018 کار کنات کے اور کارکنوں کے بارے میں یہ اظہار کر رہے ہیں کہ غیر معمولی خوش اخلاقی ہمیں ان میں نظر آئی اور خدمت کے جذبے کا اظہار بھی غیر معمولی تھا۔تو اس وجہ سے سب شاملین کو اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کے بعد ان خدمت کرنے والوں کا بھی شکر گزار ہونا چاہئے اور ان کے لئے دعا بھی کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کو آئندہ بھی خدمت کی توفیق دے۔میں بھی سب کارکنان اور کار کنات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے اور آئندہ پہلے سے بڑھ کر خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ یہ خلافت احمدیہ کے مدد گار بنے رہیں۔سب کام کرنے والے بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں جو کارکنان ہیں کارکنات ہیں، سب سے بڑھ کر ان کو اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو خدمت کی توفیق دی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر یہ خدمت کی توفیق ممکن نہیں تھی۔اللہ تعالیٰ سب کو عاجزی میں بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس خدمت کی وجہ سے ، اس تعریف کی وجہ سے کسی قسم کا تکبر ان میں پیدا نہ ہو۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 1 3 اگست 2018 ء تا 06 ستمبر 2018، جلد 25 شماره 35 صفحہ 09t05)