خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 373 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 373

خطبات مسرور جلد 16 373 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 اگست 2018 گئے تھے اور اللہ کرے کہ ان کو امام الزمان اور مہدی دوران کو ماننے کی بھی توفیق ملے۔پھر کہتے ہیں کہ یہی سچا اسلام ہے اور یہی حقیقی اخوت ہے۔جماعت احمد یہ ایک واحد عالمی تنظیم ہے جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔جماعت احمدیہ کا ماٹو نہایت عمدہ ہے۔ہر دل میں کیل کی طرح گڑ جاتا ہے۔خلیفہ وقت کے ہر خطاب میں قرآن کریم، احادیث اور سنت نبوی کی روشنی میں نہایت احسن رنگ میں اسلامی تعلیمات بیان کی گئیں۔جلسہ سالانہ گو صرف تین دن ہیں لیکن برکات کے لحاظ سے یہ تین دن بہت لبریز ہیں۔ہم اس کے لئے آپ کے بہت شکر گزار ہیں۔گئی کنا کری کے ایک صوبے کی گورنر سارنگ بے کمارا صاحبہ شامل ہوئی تھیں۔کہتی ہیں کہ میں نے اس سے بہترین اور منظم پر وگرام پہلے نہیں دیکھا۔تمام ممالک سے ہر رنگ و نسل کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے جو کہ بہترین اسلامی نمونہ پیش کر رہے تھے۔پیار اور محبت کا غیر معمولی اظہار جو صرف لفظی نہیں بلکہ عملاً دکھائی دے رہا تھا اور محسوس ہو رہا تھا۔ہر وہ چیز جس کی ضرورت ہوتی ہر وقت میسر تھی۔کہتی ہیں کہ مجھے تمام تقاریر سننے کا موقع ملا اور یوں محسوس ہو تا تھا کہ اس وقت کی ضرورت کے عین مطابق تیار کی گئی ہیں۔خصوصاً امام جماعت احمدیہ کی تقاریر غیر معمولی نوعیت کی تھیں۔خطبہ جمعہ میں جو میز بانوں اور مہمانوں کو ہدایات دیں اگر ہم ان ہدایات پر عمل کریں تو ہمارے تمام مسائل جو کہ بلا وجہ پیدا ہو جاتے ہیں پیار اور محبت سے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے حل ہو جائیں۔کہتی ہیں ان تین دنوں میں میں تو یہی سمجھتی ہوں کہ احمد یہ جماعت ایک منظم اور ایک امام کے اشارے پر چلنے والی جماعت ہے اور یہی اسلام کی خوبصورت تعلیم ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ہم آج ایک جماعت بن سکتے ہیں۔آخر میں کہتی ہیں کہ دعا کی درخواست بھی کرتی ہوں کہ ہمارے ملک میں اللہ تعالی امن قائم فرمائے اور حقیقی اسلام کا قیام عمل میں آئے۔ہونڈورس کے ایک جرنلسٹ مانولو جوز اسکوٹو (Manolo Jose Escoto) صاحب ایک ٹی وی چینل کے ساتھ منسلک ہیں۔کہتے ہیں جب مجھے ایک مسلمان جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی تو تجس پید ا ہوا۔کیونکہ عالمی سطح پر کم علمی کی وجہ سے مسلمانوں کے بارے میں برے اور منفی خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔لیکن میں شدت سے اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اس منفی رویے کی وجہ کم علمی ہے۔مجھ جیسے ہزاروں لوگ ہیں جو مسلمانوں کی صحیح تعلیم اور جذبات سے آگاہ نہیں۔اب احمد یہ جماعت کی بدولت میں نے اسلام کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔جلسہ سالانہ کے ماحول میں رہتے ہوئے مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ لوگوں کے بارے میں کوئی متعصبانہ رائے قائم کرنے سے قبل ان کو ذاتی طور پر جانا لازمی ہے۔جلسہ سالانہ کا مرکزی پیغام امن کا پیغام ہے جو ہر سطح کے لوگوں تک پہنچنا چاہئے۔اسی طرح مجھے اچھے ہمدرد اور عزت کرنے والے لوگوں سے بھی ملنے کا موقع ملا جنہوں نے تمام مہمانوں کے لئے اپنے دل کھولے ہوئے تھے۔گوئٹے مالا کی ایک صحافی خاتون گلاڈ میں رامیرس (Galadys Ramirez) صاحبہ ہیں۔کہتی ہیں کہ مجھے جماعت احمد یہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کر کے غیر معمولی مسرت و خوشی ہوئی۔جماعت احمد یہ مسلمہ