خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 357
خطبات مسرور جلد 16 357 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 جولائی 2018 ایک بکریاں یا بھیٹر میں رکھی ہوئی ہیں دور تک لے جانا ان کے لئے بہت مشکل ہے یا کہیں اور بھی جا نہیں سکتے۔کمزور ہیں بوڑھے ہیں عورتیں ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں چھوڑ دو اور انہیں چرنے دو۔(ماخوذ از سبل الهدى والرشاد جلد 4 صفحہ 352-35 غزوہ بنی المصطلق مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء) ان کو اجازت ہے۔غریبوں کو ، ضرورت مندوں کو ، کمزوروں کو اجازت ہے کہ وہ سر کاری چراگاہ سے چر سکتے ہیں۔تو قومی جائیداد صرف قومی مقاصد کے لئے استعمال ہونی چاہئے۔ہاں غریبوں کی اگر ذاتی ضرورت بھی ہے الصحاب تو وہ اس میں سے حصہ لے سکتے ہیں۔حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے اخلاق کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے اخلاق کیا تھے۔مصنف سیرا لکھتے ہیں : وفاشعاری۔بہت زیادہ وفا شعار تھے۔احسان پذیری اور صاف گوئی ان کے مخصوص اوصاف ہیں۔احباب اور رشتہ داروں کا بے حد خیال رکھتے تھے اور فتح مکہ کے موقع پر انہوں نے مشرکین کو جو خط لکھا تھا جو اس عورت کے ہاتھ بھیجا جس کا ذکر ہو چکا ہے وہ در حقیقت رشتہ داروں کے خیال کی وجہ سے انہی جذبات پر مبنی تھا۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس نیت خیر اور صاف گوئی کو ملحوظ رکھ کر ان سے در گزر فرمایا تھا۔ان کو معاف فرما یا تھا۔(ماخوذ از سیر الصحابه جلد 2 صفحہ 411-412 مطبوعہ اسلامی کتب خانہ ) اللہ تعالیٰ ان صحابہ کی اعلیٰ خصوصیات کا حامل ہمیں بھی بنائے اور ان کے درجات بلند کرتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 اگست 2018 ء تا 23 اگست 2018، جلد 25 شماره 33 صفحہ 05 تا08)