خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 346 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 346

خطبات مسرور جلد 16 346 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 جولائی 2018 عرض کیا کہ یارسول اللہ دشمن سامنے ہے۔کچھ خبر نہیں کہ یہاں سے بچ کے جانا بھی ملتا ہے یا نہیں۔میں نے چاہا کہ شہادت سے پہلے آپ کے جسم مبارک سے اپنا جسم چھولوں اور پیار کروں۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لئے بھلائی کی دعا کی۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 357-358)، (اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 590) ان صحابہ کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت کے بھی عجیب انداز تھے۔ایک حضرت عکاشہ کا واقعہ آتا ہے وہ تو بڑی عمر میں جا کر بہت بعد کی بات ہے اور یہ شروع کی بات ہے۔یہ ہر وقت اس تاک میں رہتے تھے ، اس کوشش میں رہتے تھے کہ کس طرح کوئی موقع ملے اور ہم عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نہ صرف اظہار کریں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب سے برکتیں حاصل کرنے والے بھی ہوں۔اللہ تعالیٰ ان چمکتے ستاروں کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور ہمیں بھی عشق رسولِ عربی کی حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 اگست 2018 ء تا 16 اگست 2018ء جلد 25 شمارہ 32-31 صفحہ 25 تا 28)