خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 335 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 335

خطبات مسرور جلد 16 335 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2018 غلام دین صاحب کے ذریعہ سے ہوا جو ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت عبد العزیز پٹواری کے کھیتوں پر کام کرتے تھے۔آپ ایک دن ان کے ساتھ قادیان گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملاقات کے بعد بیعت کرلی۔محمد ظفر اللہ صاحب شہید کی پیدائش اکتوبر 1993 ء کی ہے۔یہ کراچی میں پیدا ہوئے۔بڑے ہنس مکھ ، خوش اخلاق خادم تھے۔ہر وقت ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ رہتی۔مرحوم جماعتی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تھے۔مختلف واسطوں سے خدام الاحمدیہ کے کام کرتے تھے اور اللہ کے فضل سے مرحوم موصی تھے۔شہادت کے وقت ان کی عمر 25 سال تھی۔ان کے پسماندگان میں والد ہیں لیاقت علی صاحب۔نصیرہ بیگم صاحبہ والدہ۔پانچ بھائی ہیں۔وجاہت احمد 33 سال عمر ہے۔منصور احمد 31 سال، مستنصر احمد 28 سال، شجاع احمد 27 سال، حافظ محمد نصر اللہ 24 سال۔اس واقعہ میں زخمی ہونے والے تیسرے حافظ نصر اللہ صاحب تھے۔وہ بھی ان کے بھائی ہیں۔ان کا آپریشن ہو چکا ہے۔ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان مرحومین کے درجات بلند فرماتا رہے۔لواحقین کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 اگست 2018 ء تا 16 اگست 2018ء جلد 25 شماره 32-31 صفحہ 05 تا 09)