خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 307
خطبات مسرور جلد 16 307 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06جولائی 2018 سے تھا۔غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں یہ شریک ہوئے۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 251 مليل بن وبرة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت) آپ کی اولاد میں زید اور حبیبہ تھیں جن کی والدہ اُتم زید بنت نضلہ بن مالک تھیں۔حضرت ملئیل کی اولاد آگے نہیں چلی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 416 مليل بن وبرة مطبوعة دار الكتب العلمیہ بیروت 1990ء) آپ کو ابنِ خالد بن عجلان کہا جاتا تھا۔(الاحاد والمثانى لابن ابی عاصم جلد3 صفحه: 403 تسمية من شهد بدرا من الانصار حدیث نمبر 1824 بحواله مكتبه شامله) ایک روایت میں لکھا گیا ہے کہ آپ غزوہ بدر اور باقی تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔(الاكمال في رفع الارتياب عن الموتلف جلد 7 صفحه 222 باب ملکان و ملکان و باب ملیل و مليك بحواله مكتبه الشامله) پھر ایک صحابی حضرت نوفل بن عبد اللہ بن نضلہ ہیں۔ان کی وفات غزوہ اُحد میں ہوئی۔بعض نے آپ کا نام نوفل بن ثعلبہ بن عبد اللہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بیان کیا ہے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے اور غزوہ اُحد میں آپ شہید ہوئے۔آپ کی نسل آگے نہیں چلی۔(اسد الغابه جلد 5 صفحه 346-347 نوفل بن ثعلبة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 415 نوفل بن عبد الله مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) پھر ایک صحابی حضرت ودیعہ بن عمر و ہیں۔ابن کلبی نے ان کا نام ودیعہ بن عمر و بن یسار بن عوف بیان کیا ہے۔اور ابو معشر نے ان کا نام رفاعہ بن عمر و بن جراد بیان کیا ہے۔آپ کا تعلق بنو جہینہ سے تھا جو بنو نجار کے حلیف تھے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔حضرت ربیعہ بن عمرو آپ کے بھائی تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 377 وديعه بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) الاصابه في تمييز الصحابه جلد 2 صفحه 392 ربيعة بن عمرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء) پھر ایک صحابی حضرت یزید بن منذر بن سرح بن مُخناس ہیں۔آپ کا تعلق قبیلہ بنو خزرج سے تھا اور بیعت عقبہ میں شامل ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت یزید بن مُنذر اور عامر بن ربیعہ کے درمیان مؤاخات قائم فرمائی۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔جب آپ کی وفات ہوئی تو ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔آپ کے بھائی معقل بن منذر بھی بیعت عقبہ ، غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 432 يزيد بن المنذر و اخوه معقل بن المنذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت (1990 (اسد الغابه جلد 5 صفحه 473 يزيد بن المنذر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) پھر ایک صحابی حضرت خارجہ بن عمیر اتیجی ہیں۔تاریخوں میں آپ کے نام میں بھی کافی اختلاف ہے۔ابن اسحاق نے آپ کا نام خَارِجہ بن خمیر بتایا ہے۔موسیٰ بن عقبہ نے آپ کا نام حارثہ بن حمیٹر بیان کیا ہے۔واقدی