خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 306
خطبات مسرور جلد 16 306 27 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 06 جولائی 2018ء بمطابق 06 وفا 1397 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آجکل بدری صحابہ کا میں ذکر کر رہا ہوں۔تاریخ اور روایات میں بعض صحابہ کے حالات زندگی اور واقعات بڑی تفصیل سے ملتے ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں جن کے بہت ہی مختصر حالات ملتے ہیں۔لیکن بہر حال جنگ بدر میں شامل ہونے سے ان کا جو مقام ہے وہ تو اپنی جگہ پر قائم ہے۔اس لئے چاہے چند سطر کا ہی ذکر ہو وہ بیان ہونا چاہئے۔آج کے لئے جن صحابہ کا ذکر ہونا ہے ان میں چند ایسے ہیں جن کا بہت مختصر ذکر ہے۔ان میں سب سے پہلے سبیع بن قیس بن عیشہ ہیں۔بعض نے آپ کے دادا کا نام عبسہ اور بعض نے عائشہ بھی لکھا ہے۔بہر حال آپ انصاری اور خزر جی تھے۔غزوہ بدر واحد میں شامل ہوئے۔آپ کی والدہ کا نام خدیجہ بنت عمرو بن زید ہے۔آپ کا ایک بیٹا تھا جس کا نام عبد اللہ تھا اور اس کی ماں قبیلہ بنو جدارہ سے تھی۔وہ بچپن میں فوت ہو گیا۔اس کے علاوہ آپ کا کوئی بچہ نہ تھا۔حضرت عبادہ بن قیس آپ کے بھائی تھے۔حضرت سبیع کے ایک حقیقی بھائی زید بن قیس بھی تھے۔(اسد الغابه جلد دوم صفحه 407 سبيع بن قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 403 سبیع بن قیش و عباده بن قيش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) دوسرے ہیں حضرت اُنیں بن قتادہ۔ان کی غزوہ اُحد کے موقع پر وفات ہوئی۔بعض لوگوں کا بیان ہے کہ ان کا نام انس ہے۔بہر حال جو صحیح نام ہے وہ انہیں ہے۔محمد بن اسحاق اور محمد بن عمر نے انھیں ہی لکھا ہے۔بدر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے اور جنگ اُحد میں یہ شہید ہوئے۔آپ کی بھی کوئی اولاد نہیں تھی۔اور ایک روایت ہے کہ خنساء بنت خدائم حضرت اُنہیں بن قتادہ کے نکاح میں تھیں جب وہ اُحد کے دن شہید ہوئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 305-306 انیس بن قتاده مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 354353 و من بنى عبيد بن زيد مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) پھر ایک صحابی تھے حضرت ممیل بن وبرة۔ان کے نام کے بارے میں بھی مختلف روایتیں ہیں۔ابن اسحاق اور ابو نعیم نے ان کا نام ملکیل بن وبرة بن عبد الكريم بن خالد بن عجلان بیان کیا ہے۔جبکہ ابو عمر اور کلبی نے ٹلیل بن وبرة بن خالد بن عجلان بیان کیا ہے۔عبد الکریم بیچ میں سے نکل گیا۔آپ کا تعلق خزرج کی شاخ بنو عجلان