خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 23 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 23

خطبات مسرور جلد 16 23 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جنوری 2018 "دیکھو دنیا ایک فانی چیز ہے مگر اس کی لذت بھی اسی کو ملتی ہے جو اس کو خدا کے واسطے چھوڑتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کا مقرب ہوتا ہے۔" اب صحابہ کے واقعات میں ہم نے دیکھا کہ جب خدا کے لئے چھوڑا تو خدا تعالیٰ نے بہت نوازا لیکن پھر بھی ان کو اپنے انجام کی فکر ہے۔اس نوازے جانے کے باوجود اپنی آخرت کی فکر ہے گویا کہ مکمل طور پر خدا کے ہو گئے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ "جو شخص خدا تعالیٰ کا مقرب ہوتا ہے خدا تعالیٰ دنیا میں اس کے لئے قبولیت پھیلا دیتا ہے۔یہ وہی قبولیت ہے جس کے لئے دنیا دار ہزاروں کو ششیں کرتے ہیں کہ کسی طرح کوئی خطاب مل جاوے یا کسی عزت کی جگہ یا دربار میں کرسی ملے اور کرسی نشینوں میں نام لکھا جاوے۔غرض تمام دنیوی عزتیں اسی کو دی جاتی ہیں اور ہر دل میں اسی کی عظمت اور قبولیت ڈال دی جاتی ہے جو خدا تعالیٰ کے لئے سب کچھ چھوڑنے اور کھونے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔نہ صرف آمادہ بلکہ چھوڑ دیتے ہیں۔غرض یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے واسطے کھونے والوں کو سب کچھ دیا جاتا ہے اور وہ نہیں مرتے ہیں جب تک وہ اس سے کئی چند نہ پالیں جو انہوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں دیا ہے۔خدا تعالیٰ کسی کا قرض اپنے ذمہ نہیں رکھتا ہے۔مگر افسوس یہ ہے کہ ان باتوں کو ماننے والے اور ان کی حقیقت پر اطلاع پانے والے بہت ہی کم لوگ ہیں۔" ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 398-399) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم آپ کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی حقیقی پیروی کرنے والے اور احکامات پر عمل کرنے والے ہو جائیں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ حاضر پڑھاؤں گا جو مکر مہ امتہ المجید احمد صاحبہ کا ہے جو چوہدری ناصر احمد صاحب نائب امیر یو کے اور مرکزی جائیداد شعبہ کے انچارج بھی ہیں، کی اہلیہ تھیں۔19 جنوری 2018ء کو ان کی وفات ہوئی ہے۔اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔آپ حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پڑپوتی تھیں۔شادی کے بعد 1978ء سے فضل مسجد کے قریب رہائش پذیر تھیں۔صوم و صلوۃ کی پابند تھیں۔چندوں میں با قاعدہ۔بہت ہمدرد، ملنسار، مہمان نواز ، نیک اور مخلص خاتون تھیں۔سب کے دکھ درد میں شامل ہوتی تھیں۔خلافت سے بہت زیادہ تعلق تھا۔اپنے بچوں کو ہمیشہ اس تعلق کو قائم رکھنے کے لئے تلقین کرتیں۔نماز کی پابندی کی تلقین کرتیں۔بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی کوشش کی۔اس کے ساتھ ہی محلے کے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی بھی توفیق پائی۔لجنہ یو کے میں خدمت خلق اور ضیافت کے شعبوں کے علاوہ جلسہ سالانہ یو کے پر بطور ناظمہ مہمان نوازی خدمت کی توفیق پائی۔پسماندگان میں ان کے میاں چوہدری ناصر احمد صاحب اور چار بیٹیاں ہیں۔موجودہ صدر صاحبہ لجنہ یو کے اور سابقہ شمائلہ ناگی صاحبہ جو ہیں ان دونوں نے یہ لکھا ہے کہ نہایت محبت کرنے والی خاتون تھیں اور ان کی بے لوث محبت کو ہر ملنے والا محسوس کرتا تھا۔جلسہ پر لمبا عرصہ ناظمہ مہمان نوازی کا کام سنبھالا۔بڑے اخلاص اور محنت سے یہ خدمت سر انجام دی۔سیکر ٹری ضیافت کے طور پر بھی خدمت بجالانے کی توفیق پائی اور بڑی عاجزی سے یہ کام کیا۔