خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 292 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 292

خطبات مسرور جلد 16 292 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 22 جون 2018 شخص واپس چلے گئے تو معاویہ نے حضرت عمرو بن عاص سے کہا کہ جیسا تم نے کہا ہے میں نے ایسا کبھی نہیں دیکھا۔لوگوں نے ہمارے لئے اپنی جانیں تک قربان کر دی ہیں اور تم ان دونوں سے یہ بات کر رہے ہو کہ تم آگ کے بارے میں جھگڑ رہے ہو۔حضرت عمرو نے کہا کہ اللہ کی قسم ! بات تو ایسی ہی ہے اللہ کی قسم ! تم بھی اسے جانتے ہو اور مجھے تو یہ پسند ہے کہ میں اس سے بیس سال پہلے ہی مر گیا ہوتا اور یہ موقع نہ آتا کہ جب ہم اس طرح لڑیں۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 196 عمار بن یاسر مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) حضرت عمار کی وفات حضرت علی کے عہد خلافت میں یعنی جنگ صفین میں صفر 37 ہجری میں 94 سال کی عمر میں ہوئی۔بعضوں کے نزدیک 93 سال یا 1 9 سال عمر ہے۔حضرت عمار بن یاسر کی تدفین صفین میں ہی ہوئی۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 200 عمار بن یاسر مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)،(اسد الغابه جلد 4 صفحه 127 عمار بن ياسر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء) بی بن عابش بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمار بن یاسر کو شہید کیا گیا اس وقت انہوں نے کہا کہ مجھے میرے کپڑوں میں دفن کرنا کیونکہ میں داد خواہ ہوں گا۔حضرت علیؓ نے حضرت عمار کو ان کے کپڑوں میں ہی دفن کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 198 عمار بن یاسر مطبوعه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء)،(اسد الغابه جلد 4 صفحه 127 عمار بن ياسر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1996ء) ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے حضرت عمار بن یاسر اور ہاشم بن عقبہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔حضرت عمار کو آپ نے اپنے قریب رکھا اور ہاشم کو ان کے آگے اور دونوں پر ایک ہی مرتبہ پانچ یا چھ یاسات تکبیریں کہیں۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 198 عمار بن یاسر مطبوعه دارالکتب العلمية بيروت 1990ء) تو یہ تھے وہ صحابہ جنہوں نے حق کے لئے لڑائی کی اور حق کے لئے جان دی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ان کا تھوڑا سا کچھ اور بھی ذکر ہے۔کچھ واقعات ہیں، روایات ہیں وہ انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 جولائی 2018ء تا 19 جولائی 2018، جلد 25 شماره 28 صفحہ 09705)