خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 276 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 276

خطبات مسرور جلد 16 276 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جون 2018 لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ (صحيح البخارى كتاب الدعوات باب افضل الاستغفار حديث 6306) اے اللہ تو میر ارب ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تونے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیر ابندہ ہوں۔میں تیرے عہد اور وعدہ پر قائم ہوں جتنی کہ مجھ میں استطاعت ہے۔میں اپنے عملوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اقرار کرتاہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔مجھے بخش دے۔تیرے سوا گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ (سنن الترمذی ابواب الدعوات باب قصة تعليم الدعاء اللهم الهمنى رشدى۔۔۔الخ منه حديث 3482۔الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاولى صفحه 217 مطبوعه دارالفکر بیروت) اے اللہ ! میں تجھ سے ایسے دل سے پناہ مانگتا ہوں جس میں عاجزی اور انکساری نہیں اور ایسی دعا سے پناہ مانگتا ہوں جو مقبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو اور ایسے علم سے جو کوئی فائدہ نہ دے۔میں ان چاروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلَى دِينِكَ۔(سنن الترمذی ابواب القدر باب ما جاء ان القلوب بين اصبعى الرحمن حديث 2140) اے دلوں کے پھیرنے والے ! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ الْهُدَى وَالتَّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنُى (سنن الترمذى ابواب الدعوات باب اللهم انى اسئلك الهدى۔۔۔الخ حديث 3489) اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت، تقویٰ، عفت اور غنی مانگتا ہوں۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ۔(سنن ابو داؤد کتاب الوتر باب ما يقول الرجل اذا خاف قوما حدیث 7 153) ہم تجھے ان کے سینوں میں رکھتے ہیں یعنی تیر ارعب ان کے سینوں میں بھر جائے اور ہم ان کے شر سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔اللَّهُمَّ إِنِّي اسْتَلُكَ حُبَّكَ وَ حُبّ مَن يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأهْلِي وَمِنَ الْمَائِ الْبَارِدِ (سنن الترمذی ابواب الدعوات باب دعا داؤد اللهم انى اسئلك حبك۔۔۔الخ حديث 3490) اے میرے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور ان لوگوں کی محبت جو تجھ سے پیار کرتے ہیں اور اس کام کی محبت جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔اے میرے خدا! ایسا کر کہ تیری محبت مجھے اپنی جان، اپنے اہل و عیال اور ٹھنڈے شیریں پانی سے بھی زیادہ پیاری اور اچھی لگے۔ایک لمبی دعا ہے۔حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا کہ اے اللہ ! میں تیری رحمت خاص کا طلب گار ہوں جس کے ذریعہ تُو میرے دل کو ہدایت عطا کر دے۔