خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 275
خطبات مسرور جلد 16 275 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018 ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِينَ۔(الاعراف:90) اے ہمارے ربّ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دے اور تو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَنَحْنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (يونس: 86-87) اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لئے ابتلا نہ بنا اور ہمیں اپنی رحمت سے کافر لوگوں سے نجات بخش۔رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ (المؤمنون: 40) اے میرے رب ! میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَحْنِى مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (التحريم :12) اے میرے رب ! میرے لئے اپنے حضور جنت میں ایک گھر بنادے اور مجھے فرعون سے اور اس کے عمل سے بچا لے اور مجھے ان ظالم لوگوں سے نجات بخش۔اب بعض حدیث کی دعائیں ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے یہ دعا مروی ہے کہ آپ نے یہ دعا سکھائی: اے اللہ ! مجھے میری خطائیں معاف فرما دے اور میرے سب معاملات میں میری لا علمی، جہالت اور میری زیادتی کے شر سے مجھے بچالے اور ہر اس نقصان و شر سے بچالے جسے تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔اے اللہ ! میری خطائیں بخش دے۔میری دانستہ نا دانستہ اور از راہ مزاح کی ہوئی ساری خطائیں مجھے بخش دے کہ یہ سب میرے اندر موجود ہیں۔جو خطائیں مجھ سے سرزد ہو چکی ہیں اور جو ابھی نہیں ہو ئیں اور جو مخفی طور پر مجھ سے سر زد ہوئیں اور جو کھلم کھلا میں نے کہیں وہ سب مجھے بخش دے۔تو ہی آگے بڑھانے والا اور پیچھے ہٹا دینے والا ہے اور تو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔(صحيح البخارى كتاب الدعوات باب قول النبى اللهُمَّ اغْفِرْلِي مَا قَدَّمْتُ وَ مَا أَخَّرْتُ۔۔۔الخ حديث 6398) پھر آپ کی دعا ہے : اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ وَإِلَيْكَ حَالَمْتُ فَاغْفِرْلِيْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَانتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ (صحیح البخارى كتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبه بالليل حديث 6317) اے اللہ ! میں اپنا آپ تیرے سپر د کر تا ہوں۔تجھ پر تو گل کرتا ہوں اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔تیری طرف جھکتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ مد مقابل سے بحث کرتا ہوں اور تیرے ہی حضور اپنا مقدمہ پیش کرتا ہوں۔تُو مجھے میرے اگلے پچھلے اعلانیہ ، پوشیدہ سب گناہ بخش دے۔تو ہی مقدم اور مؤخیر ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَآبُوْءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِيْ فَإِنَّهُ