خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 274 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 274

خطبات مسرور جلد 16 274 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 جون 2018 ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا (الفرقان:66) اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کا عذاب ٹال دے۔یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے۔ربَّنَا إِنَّنَا امَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (آل عمران: 17) اے ہمارے رب ! یقیناً ہم ایمان لے آئے۔پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ - رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ۔(ابراهيم: 41-42)اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری نسلوں کو بھی۔اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول کر۔اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی جس دن حساب بر پا ہو گا۔رَبِّ نَجْنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ۔(الشعراء: 170) اے میرے رب ! مجھے اور میرے اہل کو اس سے نجات بخش جو وہ کرتے ہیں۔رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ۔فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِنِي وَمَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (الشعراء:118-119) اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔پس میرے در میان اور ان کے درمیان واضح فیصلہ کر دے اور مجھے نجات بخش اور ان کو بھی جو مومنوں میں سے میرے ساتھ ہیں۔رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ۔(العنکبوت:31) اے میرے رب ! اس فساد کرنے والی قوم کے خلاف میری مدد کر۔أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِر - القمر : 11) میں یقیناً مغلوب ہوں پس میری مدد کر۔رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلَنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الكفِرِينَ۔(البقرة:287) اے ہمارے رب! ہمارا مواخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے اور اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ان کے گناہوں کے نتیجہ میں تُو نے ڈالا اور اے ہمارے رب! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر۔تو ہی ہمارا والی ہے۔پس ہمیں کافر قوم کے مقابلہ پر نصرت عطا کر۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ۔(البقرة:251)اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر۔ربَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (آل عمران: 148) اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور