خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 233
خطبات مسرور جلد 16 233 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 18 مئی 2018 ہو۔پاکستان میں جماعت کے جو حالات ہیں اور اس میں دن بدن سختی پیدا ہوتی جارہی ہے ان کے لئے خاص طور پر دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔ہم جہاں روزوں کے حق ادا کرنے والے ہوں وہاں تقویٰ پر چلتے ہوئے یہ حق ادا کرنے والے ہوں۔دعاؤں کی طرف توجہ دینے والے ہوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر بھی رحم فرمائے اور ان کی قیادت کو اور لیڈرشپ کو اور علماء کو عقل اور سمجھ عطا فرمائے اور اسی طرح دنیا کو بھی کہ وہ زمانے کے امام کو ماننے والے ہوں۔ہر روز ایک نئی خبر آتی ہے کہ آج جنگ کا شعلہ بھڑ کنے والا ہے ، آج ختم ہونے والا ہے۔بظاہر یہی لگتا ہے کہ بڑی طاقتیں جو ہیں وہ جنگ کی طرف جس تیزی سے بڑھ رہی ہیں اس میں اب مزید کوئی روک پیدا ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ خاص طور پر مسلمانوں کو ، خاص طور پر احمدیوں کو ان جنگ کے بد اثرات سے بچا کر رکھے اور عمومی طور پر انسانیت کو بھی بد اثرات سے بچائے۔اگر ابھی بھی اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے اور کوئی ذریعہ بن سکتا ہے کہ ان کی اصلاح ہو جائے اور یہ خدا کو پہچاننے والے ہوں تو اللہ تعالیٰ وہ حالات پیدا کرے کہ یہ اللہ تعالیٰ کو پہچانیں اور اپنی تباہی سے بچ سکیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 08 جون 2018ء تا 14 جون 2018ء جلد 25 شمارہ 23 صفحہ 05 تا09)