خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 197 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 197

خطبات مسرور جلد 16 197 18 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 04 مئی 2018 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 04 مئی 2018ء بمطابق 04 ہجرت 1397 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک موقع پر فرمایا کہ " حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت قوم عرب کے تمدن اور اخلاق اور روحانیت کا کیا حال تھا۔گھر گھر میں جنگ اور شراب نوشی اور زنا اور لوٹ مار۔غرض ہر ایک بدی موجود تھی۔کوئی نسبت اور تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ اور اخلاق فاضلہ کے ساتھ کسی کو حاصل نہ تھا۔ہر ایک فرعون بنا پھرتا تھا۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے جب اسلام میں داخل ہوئے تو ایسی محبت الہی اور وحدت کی روح ان میں پیدا ہو گئی کہ ہر ایک خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنے کے لئے تیار ہو گیا۔انہوں نے بیعت کی حقیقت کو ظاہر کر دیا اور اپنے عمل سے اس کا نمونہ دکھا دیا۔" صحابہ رسول صلی الم کا اعلیٰ مقام: آپ فرماتے ہیں کہ " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کس قدر وفاداری کا نمونہ دکھایا جس کی نظیر نہ پہلے تھی نہ آگے دکھائی دیتی ہے۔"آپ فرماتے ہیں کہ " لیکن خدا تعالیٰ چاہے تو وہ پھر بھی ویسا ہی کر سکتا ہے۔ان نمونوں سے دوسروں کے لئے فائدہ ہے۔اس جماعت میں یعنی آپ اپنی جماعت کے بارے میں فرماتے ہیں "خدا تعالیٰ ایسے نمونے پیدا کر سکتا ہے۔" آپ فرماتے ہیں کہ "خدا تعالیٰ نے صحابہ کی تعریف میں کیا خوب فرمایا ہے مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَّنْ قَطَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب: 24) مومنوں میں سے ایسے مرد ہیں جنہوں نے اس وعدے کو سچا کر دکھایا جو انہوں نے خدا تعالیٰ کے ساتھ کیا تھا۔سو اُن میں سے بعض اپنی جانیں دے چکے اور بعض جانیں دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔" فرماتے ہیں کہ " صحابہ کی تعریف میں قرآن شریف سے آیات اکٹھی کی جائیں تو اس سے بڑھ کر کوئی اسوہ حسنہ نہیں۔" (ملفوظات جلد 7 صفحہ 431ت433) یعنی اس آیت سے بڑھ کے کوئی اسوہ نہیں جو آپ کے صحابہ کے بارہ میں بیان ہوا۔پس نیکیوں کے، قربانیوں کے یہ نمونے ہمارے لئے اُسوہ حسنہ ہیں۔گزشتہ کچھ عرصہ سے کچھ خطبات میں میں صحابہ کے حالات بیان کرتا رہا ہوں جن میں بدری صحابہ بھی تھے اور چند دوسرے بھی۔لیکن مجھے خیال آیا کہ پہلے صرف بدر کی جنگ میں شامل ہونے والے صحابہ کا ذکر کروں۔ان کا ایک خاص مقام ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ راضی ہوا اور جو اللہ تعالیٰ کی خاص رضا حاصل