خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 185
خطبات مسرور جلد 16 185 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 اپریل 2018 قرآن " لکھی جس میں ہمارے ترجمہ قرآن کا بھی ذکر کیا اور اس میں تقریباً پندرہ صفحات ہیں جن میں جماعت احمدیہ کے چینی ترجمہ قرآن پہ اس کا تبصرہ ہے اور پروفیسر صاحب بڑی وضاحت کے ساتھ ہمارے قرآن کریم کے ترجمہ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہیں۔مثلاً کہتے ہیں کہ عام علماء جب ترجمہ کرتے ہیں تو بعض الفاظ کا ترجمہ نہیں کرتے بلکہ ترجمہ کی جگہ وہی عربی لفظ لکھ دیتے ہیں یا حاشیہ میں اس کی تشریح کرتے ہیں لیکن آخر تک یوں لگتا ہے جیسے وہ حصہ ان کے لئے مہم ہے جبکہ عثمان صاحب کے ترجمہ کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ایسے مقامات کا ترجمہ بھی کرتے ہیں اور جس بنیاد پر وہ ترجمہ کیا ہوتا ہے اس کے تائیدی حوالے حاشیہ میں درج کر دیتے ہیں۔یہ پروفیسر صاحب لکھتے ہیں کہ ترجمہ قرآن کے متعلق میں نے تبصرہ لکھا تھا اس کے بعد کئی دفعہ عثمان صاحب سے ملاقات بھی ہوئی۔میرا تاثر یہ ہے، یہ ایک غیر کا، پڑھے لکھے پروفیسر کا تاثر ہے جو اسلام پر اپنے آپ کو اتھارٹی سمجھتا ہے کہ یہ یعنی عثمان چینی صاحب ایک سیدھا سادہ خاکسار، مخلص، کھرا اور احکام پر سنجیدگی سے عمل کرنے والا شخص ہے۔کہتے ہیں رمضان میں میں نے انہیں دعوت پر بلایا تھا۔عثمان صاحب روزہ رکھتے ہیں۔قرآن کریم کو شریعت کی اعلیٰ کتاب سمجھتے ہیں۔پھر آگے لکھتا ہے کہ اگر چہ ان کے ترجمہ اور تفسیر کے بعض حصے ہمارے چینی شتی فرقہ کے لوگوں کے نقطہ نظر سے مطابقت نہیں رکھتے تاہم کیا اس بات سے انکار کیا جا سکتا ہے کہ یہ شخص توحید کا قائل ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والا ہے اور احکام الہی کی پابندی کرنے والا ہے۔(ماخوذ از روزنامه الفضل مورخہ 12 مارچ 2012ء صفحہ 3 جلد 97-62 نمبر 60) چینی صاحب نے اپنی نگرانی میں جو چائینیز لٹریچر تیار کیا ان کے انگریزی ٹائٹل یہ ہیں۔My life and ancestary چائینیز میں لکھی ہے۔Introduction to morality چائینیز میں لکھی۔سات کتابیں ان کی اپنی ہیں۔ویسے پینتیس کے قریب کتابیں ہیں جو انہوں نے ترجمہ کیں، یا اپنی نگرانی میں کروائی ہیں۔An outline of Ahmadiyya Muslim jama'at یہ جماعت کا تعارف ہے۔Outline of Islam۔اسلام کا تعارف ہے۔Fundamental questions and answers about Islam بنیادی سوال ہیں اسلام کے بارہ میں۔Islamic concept of Jihad and Ahmadiyya Muslim Jama'at یہ بھی انہوں نے چائینیز میں کتاب لکھی ہے۔Ahmadiyya Muslim comunity's contribution to the world یہ لکھی اور انسانی زندگی میں اسلام کی اور مذہب کی کیا ضرورت ہے۔یہ ان کی علمی خدمات ہیں۔میں نے مختصر اذکر کیا ہے۔گھر یلوزندگی کے بارہ میں ان کی اہلیہ لکھتی ہیں کہ جب میرے لئے پاکستان سے عثمان صاحب کار شتہ آیا تو میرے والد صاحب نے عمر کے فرق کی وجہ سے رشتہ پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔ان کی اہلیہ بھی چینی ہیں۔کہتی ہیں میری عمر اس وقت میں سال تھی اور عثمان صاحب کی پچاس سال کے قریب تھی۔کئی ماہ تک والد صاحب نے مجھے اس رشتہ کے متعلق بتایا نہیں۔پھر آخر جب انہوں نے بتایا تو خط میرے سامنے رکھ دیا کہ میں خود فیصلہ کر لوں۔کہتی ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میں باہر کے کسی ملک میں ایک بڑے میدان میں بالکل خالی ہاتھ کھڑی ہوں اور اچانک سوچتی ہوں کہ میرا کیا بنے گا۔تب میں نے کچھ فاصلے پر سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو