خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 182
182 خطبات مسرور جلد 16 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018 نہیں ہے جب تک وفانہ ہو۔فرمایا کہ " سچی اطاعت ایک موت ہے۔جو نہیں بجالا تاوہ خدا تعالیٰ سے شطر نج بازی کرتا ہے کہ مطلب کے وقت تو خدا سے خوش ہوتا ہے اور جب مطلب نہ ہو تو ناراض ہو گیا۔مومن کا یہ دستور نہیں چاہئے۔بھلا غور تو کرو کہ اگر خدا تعالیٰ ہر ایک میدان میں کامیابی دیتار ہے اور کوئی ناکامی کی صورت کبھی پیش نہ آوے تو کیا سب جہان موحد نہیں ہو سکتا؟" ایک خدا کو مانے والا نہ بن جائے۔" اور خصوصیت کیا رہے گی۔اسی لئے جو مصیبت میں وفا اور صدق رکھے گا خدا تعالیٰ اسی سے خوش ہو گا۔" ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 366-367) پس اعمال صالحہ اس وقت اعمال صالحہ ہیں جب اطاعت بھی کامل ہو اور کامل اطاعت کے ساتھ بجالائے جائیں۔اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے بجالائے جائیں۔جب اپنی خواہشات کی دیواروں کو مکمل طور پر گرا دیا جائے اور صرف اور صرف ایک مقصد ہو کہ ہم نے اپنے ہر عمل کے پیچھے خدا تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حکموں کے مطابق عمل کرنا ہے۔اور سچی فرمانبرداری یہی ہے۔یہ نہیں کہ جہاں مفاد حاصل ہو جائے وہاں اطاعت اور فرمانبرداری کا اعلان کر دیا۔جہاں مرضی کے مطابق کام نہ ہو وہاں شکوے شروع ہو گئے۔ہمیشہ یاد رکھیں کہ نظام سے بھی غیر ضروری شکوے نظام سے ہٹاتے ہیں۔پھر دین سے بھی ہٹاتے ہیں۔خلافت سے بھی دُور کرتے ہیں اور پھر انسان کو اللہ تعالیٰ سے بھی دُوری پیدا ہو جاتی ہے۔ہم نے بعض لوگوں کا یہی انجام دیکھا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ہمارے غالب آنے کے ہتھیار استغفار، تو بہ ، دینی علوم کی واقفیت، خدا تعالیٰ کی عظمت کو مد نظر رکھنا اور پانچوں وقت کی نمازوں کو ادا کرنا ہے۔نماز دعا کی قبولیت کی کنجی ہے۔جب نماز پڑھو تو اس میں دعا کرو اور غفلت نہ کرو اور ہر ایک بدی سے خواہ وہ حقوق الہی کے متعلق ہو خواہ حقوق العباد کے متعلق ہو بچو۔" (ملفوظات جلد 5 صفحہ 303) اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کی اشاعت اور غلبہ کا حصہ بنائے۔پیغام کو پہنچانے کا اور اشاعت کے غلبہ کا حصہ بھی بنائے۔توبہ استغفار کرتے ہوئے، دعائیں کرتے ہوئے ہم تبلیغ کے کام کو سر انجام دینے والے ہوں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد بجالانے والے ہوں۔یہی حقوق ہیں جو اعمال صالحہ بجالانے کی طرف متوجہ رکھتے ہیں۔ہمارے ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہمارے پیش نظر ہو۔اللہ تعالیٰ کے کامل فرمانبر داروں میں ہم شامل ہوں۔اور جب ہم ان باتوں کی طرف اپنی توجہ رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ، اسلام کے غلبہ کے دن بھی دیکھنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 11 مئی 2018ء تا 17 مئی 2018، جلد 25 شماره 19 صفحہ 09t05)