خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 174
خطبات مسرور جلد 16 174 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 اپریل 2018 فیصلہ کر چھوڑا ہے کہ میں اور میرارسول غالب آئیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی متعدد بار یہ الہام ہوا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھی الہاماً فرمایا۔(تذکرہ صفحہ 84 ایڈیشن چہارم) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : " یہ خدا تعالیٰ کی سنت ہے اور جب سے کہ اس نے انسان کو زمین میں پیدا کیا ہمیشہ اس سنت کو وہ ظاہر کرتا رہا ہے کہ وہ اپنے نبیوں اور رسولوں کی مدد کرتا ہے اور ان کو غلبہ دیتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے كتب الله لا غُلِبَنَّ انَا وَرُسُلِى (المجادلہ:22 ) اور غلبہ سے مراد یہ ہے کہ جیسا کہ رسولوں اور نبیوں کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ خدا کی حجت زمین پر پوری ہو جائے اور اس کا مقابلہ کوئی نہ کر سکے۔اسی طرح خدا تعالیٰ قوی نشانوں کے ساتھ اُن کی سچائی ظاہر کر دیتا ہے اور جس راستبازی کو وہ دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اس کی تخم ریزی انہی کے ہاتھ سے کر دیتا ہے۔" الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 304) پھر آپ فرماتے ہیں " خدا نے ابتداء سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنا قانون اور اپنی سنت قرار دے دیا ہے کہ وہ اور اس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے "حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے بارہ میں فرماتے ہیں کہ "چونکہ میں اس کا رسول یعنی فرستادہ ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاء (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نام پاکر اور اُسی میں ہو کر اور اُسی کا مظہر بن کر آیا ہوں اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے ایسا ہی اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔" ( نزول المسیح، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 380-381) پس جس پودے کو اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دنیا کے ہر کونے میں لگانا چاہتا ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری ہوئی شریعت کا پودا ہے جس کی تکمیل اشاعت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مقدر ہے۔پس جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ جس راستبازی کو اللہ تعالیٰ دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے اس کی تخمریزی اپنے رسولوں کے ہاتھوں کروادیتا ہے اور یہ تکمیل اشاعت اسلام کا بی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ لگوا دیا بلکہ اس بیچ کی بعض علاقوں میں ہری بھری فصلیں بھی آپ کو دکھا دیں اور پھر نظام خلافت کے ذریعہ سے آپ کے لگائے ہوئے بیج کے پودے دنیا میں پھیل رہے ہیں۔گویا وہ بیج جو آپ کے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ نے لگوایا تھا اس کے پودے دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیل رہے ہیں۔جیسے زمیندار جانتے ہیں اور یہاں بھی زمیندارے کا بڑا رواج ہے کہ پودوں کی نرسری تیار کر کے پھر ان پودوں کو کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے اور وہاں لگایا جا سکتا ہے۔اسی طرح آپ کی قرآن کریم کے علم و معرفت کی تفسیر کی نرسری اور جس طرح آپ نے ہمیں اسلام کا پیغام قرآن کریم کی روشنی میں واضح کر کے بتایا دنیا کے کونے کونے میں پھیلایا جارہا ہے اور دنیا اسلام کی خوبصورت تعلیم کی گرویدہ ہو رہی ہے۔پس اس میں تو کوئی شک نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کا خوبصورت پیغام دنیا میں پھیلنا ہے اور پھیل رہا ہے۔اس کے بارہ میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے متعدد الہاموں کے