خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 171
خطبات مسرور جلد 16 171 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 اپریل 2018 لملفوظات جلد 3 صفحہ 283) میں بھی پڑھنے کا انتظام ہونا چاہئے۔ہر ایک کو اس کو اپنی زندگی کا حصہ بھی بنانا چاہئے۔خود بھی پڑھنی چاہئے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہئے۔برائیوں سے بچنے کی تلقین اور حقیقی احمدی کی نشانی بیان کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ "تمہارا کام اب یہ ہونا چاہئے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ و تصفیہ نفس میں مشغول ہو جاؤ۔اس طرح اپنے تئیں مستحق بناؤ خدا تعالیٰ کی عنایات اور توجہات کا جن کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔اگر چہ خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ بڑے بڑے وعدے اور پیشگوئیاں ہیں جن کی نسبت یقین ہے کہ وہ پوری ہوں گی مگر تم خواہ نخواہ ان پر مغرور نہ ہو جاؤ۔ہر قسم کے حسد، کینہ ، بغض، غیبت اور کبر اور رعونت اور فسق و فجور کی ظاہری اور باطنی راہوں اور کسل اور غفلت سے بچو اور خوب یا درکھو کہ انجام کار ہمیشہ متقیوں کا ہوتا ہے۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ۔(الاعراف: 129) انجام متقیوں کا ہی ہے۔" اس لئے متقی بننے کی فکر کرو۔" اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی احمدی بنے اور آپ کی تعلیمات پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔خدا تعالیٰ کا حق ادا کرنے والے بھی ہوں اور اس کی رضا کو حاصل کرنے والے بھی ہوں۔اپنی عملی اصلاح کرنے والے بھی ہوں۔اپنے علم میں اضافے کی طرف توجہ دینے والے بھی ہوں۔اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کے حقوق ادا کرنے والے بھی ہوں۔ان دنوں میں خاص طور پر ، پہلے بھی میں نے اشارہ کیا، پاکستان کے حالات کے متعلق بھی دعا کریں اور پاکستانیوں کو خود بھی اپنے متعلق اور اپنے لئے بہت دعا کرنی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہر شر سے محفوظ رکھے۔عمومی طور پر ملک کے اندر بھی مولویوں کی وجہ سے جو فساد دوبارہ برپا ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ ان کے شر سے ملک کو بھی محفوظ رکھے۔عام طور پر دنیا کے لئے بھی دعا کریں بڑی تیزی سے یہ اب جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔روس اور امریکہ دونوں تیاریوں میں مصروف ہیں۔اور اصل میں تو یہ اپنی برتری ثابت کرنا چاہتے ہیں اور نام یہ ہے کہ ہم مظلوموں کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔اصل میں تو یہ مظلوموں کو حق دلوانے کے نام پر جس میں مسلمان ممالک شامل ہیں مسلمان ملکوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بھی عقل دے اور یہ ان لوگوں سے مدد حاصل کرنے کی بجائے خود اپنے فیصلہ کرنے والے ہوں۔اپنے عوام کے حقوق ادا کرنے والے ہوں۔عوام اپنی حکومت کے حق ادا کرنے والی ہو۔اور یہ دہشت گرد گروپ جو اسلام کے نام پر حرکتیں کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی بھی پکڑ کرے اور دونوں فریقوں کو عقل اور سمجھ دے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ زمانے کے امام کو ماننے والے ہوں کیونکہ اس کے بغیر اب کوئی اور چارہ نہیں کہ یہ بیچ سکیں گے یا ان کی کسی بھی صورت میں بقا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے اور مسلمان ان ظلموں کا حصہ بننے کی بجائے اسلام کی حقیقی تعلیم کے مطابق محبت اور پیار اور بھائی چارے کی تعلیم کو عام کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04 مئی 2018ء تا 10 مئی 2018ء جلد 25 شمارہ 18 صفحہ 09t05)