خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 154
خطبات مسرور جلد 16 154 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 مارچ 2018 المزاج، اپنی ذات کو پیچھے رکھ کر دوسروں کے کام کو بے انتہا سراہنے والی، ہنس مکھ خاتون تھیں۔ایک خوبصورت چہرے کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ نے انہیں خوبصورت اور نرم دل بھی عطا کیا تھا۔کہتی ہیں مجھے صدر بنایا تو میں نے کہا یہ علاقہ بہت وسیع ہے اور مجھے تجربہ بھی نہیں ہے، سواری بھی میرے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کوئی بات نہیں تمہارے قریب ہی میری بیٹی رہتی ہے۔جب ضرورت پڑے، دورے کرنے ہوں تو اس کو کہہ دیا کرو وہ کار مہیا کر دے گی یا مجھے کہہ دیا کرو میں اپنی کار بھیج دیا کروں گی اور کسی قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ان میں انتہائی خاکساری تھی۔کارکنات کے ساتھ بیٹھ کر خود کام کروایا کرتی تھیں۔کراچی کی ایک سیکرٹری اشاعت لکھتی ہیں کہ آپا سلیمہ میر صاحبہ کے ساتھ 1986ء سے کام کرنے کا موقع ملا۔میں نے انہیں انتہائی غریب پرور اور منکسر المزاج پایا۔ایک موقع پر کراچی کی پرجوش خدمت گزار خاتون جو کسی وجہ سے جماعت سے پیچھے ہٹ گئی تھیں ان کے بارے میں پتہ لگا کہ وہ شدید بیمار ہیں اور ان کے پاس جماعت کے بعض نوادرات ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی دعاؤں اور رہنمائی میں آپا سلیمہ صاحبہ کی سرپرستی میں بڑی حکمت سے ان سے رابطہ کیا گیا مگر کچھ حاصل ہونے سے پہلے وہ وفات پاگئیں۔ان کی ایک رشتہ دار سے کہا کہ اگر ان کا اس طرح کا کوئی سامان آپ کے پاس ہے تو ہم قیمت دینے کے لئے تیار ہیں ہمیں دے دیں کیونکہ یہ جماعت کی تاریخ تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تبرکات تھے۔تو ہمیں ایک صندوق مل گیا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک سے لکھے ہوئے خطوط تھے اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی تحریرات تھیں اور صندوق بھی تاریخی تھا۔اس کو بڑی حکمت سے انہوں نے لیا۔جو احمد کی خاتون پیچھے ہٹ گئی تھیں ان کا علاج بھی انہوں نے کروایا۔ہر لکھنے والے نے یہی لکھا ہے بڑی باوقار، باحوصلہ، صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والی اور اخلاق فاضلہ کا منہ بولتا ثبوت، خلافت سے وابستہ رہنے والی، خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرنے والی، نیکیوں پر قائم رہنے والی، نیکی کی تلقین کرنے والی، اپنے ہوں یا غیر سب کو ایک طرح نصیحت کرتی تھیں۔اور یہ نہیں ہے کہ اپنے بچوں سے صرف نظر کر لیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو بھی نصیحت کی۔اور توکل علی اللہ بہت زیادہ تھا۔اللہ تعالیٰ کی رضا پر ہر وقت راضی ہونے والی تھیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کو بھی، ان کی بیٹیوں کو بھی ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد یہ دونوں جنازہ غائب میں پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 اپریل 2018ء تا 26 اپریل 2018ء جلد 25 شمارہ 16 صفحہ 07705)