خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 145
خطبات مسرور جلد 16 145 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 مارچ2018 پس ہر احمدی کو، ہم میں سے ہر ایک کو اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ اگر ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے تو کیا اس ماننے اور بیعت کا حق ادا کرنے والے بھی ہیں ؟ اکثر میرے جائزے سے یہ بات سامنے آتی ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ ہم میں سے کئی ایسے ہیں جو نمازیں بھی پوری طرح ادا نہیں کرتے۔نمازوں کی طرف توجہ ہی نہیں ہے۔استغفار کی طرف تو بعضوں کی بالکل توجہ نہیں۔ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں۔اگر یہ حالت ہے تو ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہم اعمال صالحہ بجالانے والے ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کا حق ادا کرنے والے ہیں۔دوسرے نہ مان کر گناہگار ہو رہے ہیں۔جنہوں نے نہیں مانا اور انکار کیا وہ گناہگار ہو رہے ہیں۔اور ہم مان کر پھر اپنے اندر تبدیلی پیدانہ کر کے ، ایک عہد کر کے پھر اسے پورا نہ کرنے کی وجہ سے گناہگار ہو رہے ہیں۔پس بڑی فکر سے ہم میں سے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم صرف رسمی طور پر یوم مسیح موعود منانے والے نہ ہوں بلکہ مسیح موعود کو قبول کرنے کا حق ادا کرنے والے ہوں اور ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی فتنوں سے بچنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے اور ہر بلا اور ہر مشکل سے بچائے۔اخبار " الحکم "کا اجراء: آج ایک اعلان یہ بھی ہے اور خوشی کی خبر بھی ہے کہ اخبار الحکم جو قادیان سے نکلا کر تا تھا اور دوبارہ اس کی اشاعت 1934ء میں شروع ہوئی۔پھر بند ہو گیا۔آج انگریزی زبان میں اس کا یہاں سے اجراء ہو رہا ہے اور آج یوم مسیح موعود بھی ہے۔یہ اخبار جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے کا پہلا اخبار تھا یہ پرنٹ میں تو تھوڑا آئے گا لیکن انٹر نیٹ پہ available ہو گا اور خطبہ کے فوراًبعد یہ اس ویب سائٹ www۔alhakam۔org پر دستیاب ہو جائے گا۔اسی طرح موبائل فون اور ٹیبلٹس (Tablets ) وغیرہ کے لئے Al Hakam نام سے ایپ (App) بھی دستیاب ہو گا جسے ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر اخبار کو بسہولت پڑھ سکیں گے۔یہ ایپ (App) جو ہے یہ معروف موبائل فون سسٹم مثلاً ایپل (Apple) اور اینڈرائڈ (Android) پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے خطبہ کے بعد فوراً دستیاب ہو جائے گی۔اس دفعہ کا جو یہ شمارہ ہے۔یہ یوم مسیح موعود کے حوالے سے خصوصی شمارہ ہے اور آئندہ ہر جمعہ کے روز تازہ شمارہ آپ لوڈ ہو جایا کرے گا اور پرنٹ میں اس کی تعداد غالباً تھوڑی ہو گی۔بہر حال اس سے لوگ استفادہ کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کرے کہ اب اس دفعہ کا جو اس کا اجراء ہے وہ ہمیشہ جاری رہنے والا ہو اور کیونکہ یہ انگریزی زبان میں ہو گا اس لئے انگریزی دان طبقہ کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 اپریل 2018ء تا 19 اپریل 2018ء جلد 25 شماره 15 صفحہ 05تا09)