خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 133 of 728

خطبات مسرور (جلد 16۔ 2018ء) — Page 133

خطبات مسرور جلد 16 133 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 مارچ 2018 نے جامعہ میں بھی انگریزی پڑھائی ہے۔ان کو وہاں مقرر کیا تھا۔تقویٰ پر چلنے والے، بڑے عبادت گزار ، صابر اور شاکر، رحم دل اور نہایت مشفق انسان تھے۔عبادت کا بھی جوش تھا۔ان کے گھر والوں نے یہ بتایا ہے کہ تہجد کی نماز ہمیشہ باقاعدگی سے ادا کرتے تھے۔اگر بیمار ہوتے تب بھی ناغہ نہیں کرتے تھے۔قرآن کریم کی تلاوت نہایت خوش الحانی سے اور درد کے ساتھ کیا کرتے تھے۔قرآن کریم کی بہت ساری آیات ان کو یاد تھیں اور ان کا ترجمہ اور پھر تفسیر بھی یاد کیا کرتے تھے تاکہ آگے تبلیغ میں کام آئیں یا تربیت میں کام آئے بلکہ بعض گھا نین کہتے ہیں کہ ان کے گھروں میں قرآن کریم کے ایسے نسخے موجود ہیں جن میں آڈو صاحب کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹس بھی ہیں۔2005ء میں ان کو اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ حج کرنے کی سعادت ملی۔بڑے ہنس مکھ اور سادہ انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے دس بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔تئیس پوتے پوتیاں۔اللہ تعالیٰ ان کی نسل کو بھی نیکی اور تقویٰ پر قائم رکھے اور جماعت سے وابستہ رکھے۔ابھی نمازوں کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 106 اپریل 2018ء تا 12 اپریل 2018ء جلد 25 شماره 14 صفحہ 09705)