خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 68 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 68

خطبات مسرور جلد 15 68 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 10 فروری 2017 تک حساب کرنا چاہئے کہ میں کس طرح زندگی گزار رہا ہوں۔(ملفوظات جلد اوّل صفحہ 5) اللہ تعالیٰ نئے آنے والوں کو بھی ایمان وایقان میں بڑھائے۔اعتقادی اور عملی لحاظ سے وہ ترقی کرنے والے ہوں۔جو ایمان کی چنگاری اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں جلائی ہے، لگائی ہے احمدیت اور حقیقی اسلام کو قبول کرنے کے بعد وہ اس میں بڑھتے چلے جائیں۔شیطان کبھی بھی انہیں ورغلانے والا نہ ہو۔اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں ثبات قدم بھی عطا فرمائے۔اور ہم جو پرانے اور پیدائشی احمدی ہیں ہمیں بھی اللہ تعالیٰ اپنے ایمانوں کو بڑھانے اور ہر وقت اس میں جلا پیدا کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ اپنے تعلق میں بڑھنے کی بھی ہمیں توفیق دے۔کبھی کوئی کسی نئے آنے والے کے لئے ٹھو کر کا باعث نہ بنے اور ہم ہمیشہ دنیا کو سیدھا راستہ دکھانے والے ہوں۔اس بات پر خوش نہ ہوں کہ ہم پرانے احمدی ہیں بلکہ بیعت کا مقصد پورا کرنے والے ہوں۔دنیاوی سامان ہمارا مطمح نظر نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہو۔اور ہم جلد از جلد حقیقی اسلام کو دنیا میں پھیلتا ہوا دیکھیں تاکہ دنیا کو بتاسکیں کہ تم جسے دنیا کے لئے نقصان دہ چیز سمجھتے ہو وہی حقیقت میں تمہارے لئے اور دنیا کے لئے نجات کا راستہ ہے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 مارچ2017 ء تا 09 مارچ2017ء جلد 24 شماره 09 صفحہ 05 تا07)