خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 53 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 53

خطبات مسرور جلد 15 53 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جنوری 2017 تراشی کرنی تھی اس لئے ہمیں ان سے ملانے کی کوشش کی جاتی ہے۔پولیس نے بعض دفعہ بعض گھروں میں گھس کر عورتوں کی بے پردگی کرنے کی کوشش کی۔مثلاً چند دن ہوئے ایک عورت سے کہا کہ اپنا دوپٹہ اتارو۔اس نے کہا مجھے جان سے مار دو میں دوپٹہ نہیں اتاروں گی اور نہ میں احمدیت چھوڑوں گی۔حج ہیں وہ بے انصافی کر رہے ہیں بلکہ انتہا کی ہوئی ہے۔ایک احمدی کو جج نے کہا کہ اگر تم احمدیت سے انکار کر دو تو میں ابھی تمہیں چھوڑ دیتا ہوں۔اس نے کہا میں مر جاؤں گا پر احمدیت نہیں چھوڑوں گا۔اپنے ایمان کو نہیں چھوڑوں گا۔کیونکہ یہی صحیح اسلام ہے جو مجھے اب پتالگا ہے۔اس پر جج نے کہا کہ اچھا اب تم نے یہ کہا ہے تو میں تمہیں ساری عمر کے لئے جیل میں رکھوں گا اور تم جیل میں ہی مرو گے۔اس نے کہا ٹھیک ہے جو آپ نے کرنا ہے کریں۔تو یہ وہاں آجکل حالات ہیں۔اللہ تعالیٰ وہاں احمدیوں کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور انہیں ثبات قدم بھی عطا فرمائے اور مخالفین اور جو دشمن اسلام ہیں، جو دشمن احمدیت ہیں وہ جو حرکتیں کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے شر ان پر الٹائے اور اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو ان ظالموں سے اپنی پناہ میں رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 فروری 2017 ء تا 23 فروری 2017 ، جلد 24 شماره 107 صفحہ 09t05)