خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 642 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 642

خطبات مسرور جلد 15 642 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 دسمبر 2017 پس اللہ تعالیٰ نے دین کی ترقی کا جو ہتھیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیا ہے وہی آپ کے ماننے والوں کو بھی استعمال کرنا ہو گا۔یہی ہتھیار ہے جو ہمیں انشاء اللہ تعالی مشکلات سے بھی نکالے گا اور باقی دشمن کو بھی خائب و خاسر کرے گا۔پس اس طرف ہر احمدی کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک دعا ہے جو آپ نے مسلم اللہ کے لئے بھی کی۔ہمارے جو غیر از جماعت مسلمان بھائی ہیں ان کے لئے بھی عمومی طور پر کی۔آپ فرماتے ہیں: ربِّ يَارَبِّ اسْمَعْ دُعَائِي فِي قَوْمِي وَتَضَرُّعِى فِي اِخْوَتِي اِنِّي أَتَوَسَّلُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ خَاتَمِ النَّبِمِيْنَ وَشَفِيعٍ وَ مُشَقَّعٍ لِلْمُذْنِبِيْنَ رَبِّ أَخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى نُوْرِكَ وَمِنْ بَيْدَاءِ الْبُعْدِ إلى حُضُورِكَ رَبِّ ارْحَمْ عَلَى الَّذِيْنَ يَلْعَنُونَ عَلَى وَاحْفَظُ مِنْ تَبّكَ قَوْمًا يَقْطَعُوْنَ يَدَيَّ وَأَدْخِلْ هدك في جذرٍ قُلُوبِهِمْ وَاعْفُ عَنْ خَطِيئَاتِهِمْ وَذُنُوبِهِمْ وَاغْفِرْلَهُمْ وَعَافِهِمْ وَوَادِعْهُمْ وَصَافِهِمْ وَاعْطِهِمْ عُيُونَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَأَذَانَّا يَسْمَعُوْنَ بِهَا وَقُلُوبًا يَفْقَهُونَ بِهَا وَآنْوَارًا يَعْرِفُونَ بِهَا وَارْحَمْ عَلَيْهِمْ وَاعْفُ عَمَّا يَقُوْلُوْنَ فَإِنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُوْنَ رَبِّ بِوَجْهِ الْمُصْطَفَى وَدَرَجَتِهِ الْعُلْيَا وَالْقَائِمِيْنَ فِى أَنَاءِ اللَّيْلِ وَالْغَازِينَ فِي ضَوْءِ الضُّحَى وَ رِكَابٍ لَكَ تُعُدُّوا لِلسُّرُى وَرِحَالٍ تُشَدُّ إِلَى اُمِّ الْقُرى أَصْلِحْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ اِخْوَانِنَا وَافْتَحْ أَبْصَارَهُمْ وَنَوَّرْ قُلُوبَهُمْ وَفَيَّمْهُمْ مَا فَقَمْتَنِيْ وَعَلِّمْهُمْ طُرُقَ التَّقْوى وَاعْفُ عَمَّا مَضى - وَأَخِرُ دَعْوَانَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ السَّمَوتِ الْعُلَى ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 22-23) کہ اے میرے رب ! میری قوم کے بارے میں میری دعا اور میرے بھائیوں کے بارے میں میری گریہ وزاری سن۔میں تیرے نبی خاتم النبیین اور گناہگاروں کے شفیع جس کی شفاعت قبول کی جائے گی کے واسطے تجھ سے عرض کرتا ہوں۔اے میرے رب انہیں ظلمات سے اپنے نور کی طرف نکال لے آ اور دُوری کے دشت سے اپنے حضور لے آ۔اے میرے رب ان پر رحم کر جو مجھ پر لعنت کرتے ہیں اور جو میرے ہاتھ کاٹتے ہیں۔اس قوم کو ہلاکت سے بچا اور اپنی ہدایت کو ان کے دلوں میں داخل فرما اور ان کی خطاؤں اور گناہوں سے در گزر فرما اور ان کو بخش دے اور ان کو عافیت عطا فرما اور ان کی اصلاح فرما اور ان کو پاک فرما۔ان کو ایسی آنکھیں عطا فرما جن سے وہ دیکھ سکیں۔ایسے کان عطا فرما جن سے وہ سن سکیں اور ایسے دل عطا فرما جن سے وہ سمجھ سکیں اور ایسے انوار عطا فرما جن سے وہ سمجھ سکیں اور ان پر رحم فرما اور جو کچھ وہ کہتے ہیں ان سے در گذر فرما کیونکہ وہ ایسی قوم ہیں جو جانتے نہیں۔اے میرے رب ! حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بلند مقام کے صدقے اور ان کے