خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 643
خطبات مسرور جلد 15 643 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 دسمبر 2017 صدقے جو راتوں کو قیام کرتے اور صبح کے وقت جنگ کرتے ہیں اور ان سواریوں کے صدقے جو تیری رضا کی خاطر راتوں کو سفر کرنے کے لئے تیار کی جاتی ہیں اور ان سفروں کے صدقے جو اُم القریٰ کی طرف کئے جاتے ہیں ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے درمیان صلح کے سامان فرما۔اور ان کی آنکھیں کھول۔اور ان کے دلوں کو منور فرما۔اور انہیں وہ کچھ سمجھا دے جو تو نے مجھے سمجھایا ہے اور ان کو تقویٰ کے طریق سکھا اور جو کچھ گزر چکا اس سے در گذر فرما۔ہماری آخری دعا یہی ہے کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو بلند آسمانوں کا رب ہے۔اللہ تعالیٰ اُمت مسلمہ کی آنکھیں کھولے اور یہ اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کی مخالفت سے باز آکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معاون و مددگار بننے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دعاؤں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔خاص طور پر قادیان میں شاملین جلسہ دعاؤں پر بہت توجہ دیں اور اس جلسہ میں شمولیت کو اپنے اندر ایک انقلابی تبدیلی لانے والا بنائیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 19 جنوری 2018ء تا 25 جنوری 2018 ء جلد 25 شماره 03 صفحہ 05تا08)