خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 39 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 39

خطبات مسرور جلد 15 39 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20 جنوری 2017 ان الفاظ میں خدا نے ایک برکت رکھی ہوئی ہے۔نماز دعا ہی کا نام ہے اس لئے اس میں دعا کرو کہ وہ تم کو دنیا اور آخرت کی آفتوں سے بچاوے اور خاتمہ بالخیر ہو۔اور تمام کام تمہارے اس کی مرضی کے موافق ہوں۔اپنی بیوی بچوں کے لئے بھی دعا کرو۔نیک انسان بنو۔اور ہر قسم کی بدی سے بچتے رہو۔" (ملفوظات جلد 6 صفحہ 146) اللہ تعالیٰ ہمیں نمازوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان میں باقاعدگی رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اپنی نمازوں کو خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہماری نمازوں میں لذت و سرور پیدا فرمائے۔کبھی ہم اس میں سستی دکھانے والے نہ ہوں اور اس بات کی حقیقت کو ہم سمجھنے والے ہوں کہ آج دنیا کی آفات اور مصیبتوں سے ہم اسی وقت نجات پاسکتے ہیں جب ہم اللہ تعالیٰ کی عبودیت کا حق ادا کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 10 فروری 2017 ء تا 16 فروری 2017 ء جلد 24 شمارہ 06 صفحہ 0805)