خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 617 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 617

خطبات مسرور جلد 15 617 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 دسمبر 2017 کو اگر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ بڑے سیدھے سادے تھے۔جیسے کہ ایک بر تن قلعی کراکر صاف اور ستھرا ہو جاتا ہے ایسے ہی ان لوگوں کے دل تھے جو کلام الہی کے انوار سے روشن اور کدورت نفسانی کے زنگ سے بالکل صاف تھے گویا قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكهَا (الشمس: 10) کے بچے مصداق تھے۔" ( ملفوظات جلد 6 صفحہ 15) آپ فرماتے ہیں کہ "اگر انسان اسی طرح صاف ہو اور اپنے آپ کو قلعی دار بر تن کی طرح منور کرے تو خدا تعالیٰ کے انعامات کا کھانا اس میں ڈال دیا جاوے۔لیکن اب کس قدر انسان ہیں جو ایسے ہیں اور قَدْ أَفْلَحَ مَنْ (ملفوظات جلد 6 صفحہ 15 حاشیہ) زکھا کے مصداق ہیں۔" پس ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنی اصلاح کریں اور اپنے بر تنوں کو صاف کریں۔اور جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق کو اس زمانے میں مانا ہے تو پھر ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی بھی کوشش کریں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہیں۔جن کی پہلی سنت تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم فرمائی پھر ان کے نمونے ہمیں آپ کے صحابہ نے دکھائے۔تبھی ہم حقیقی مسلمان بھی بن سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 جنوری 2018ء تا 11 جنوری 2018ء جلد 25 شماره 01 صفحہ 0805)