خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 594 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 594

خطبات مسرور جلد 15 594 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2017 سے مردہ تھا۔اس پمفلٹ میں آپ کے ذہن میں اٹھنے والے تمام سوالوں کے جواب تھے۔اس کے بعد آپ مسجد گئیں اور وہاں سے مختلف کتب کو خریدا۔ان کا مطالعہ بھی کیا۔آخر کار آپ نے امریکہ کے شہر فلاڈلفیا میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔آپ نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک اس جگہ رہائش رکھی۔ایک مرتبہ ذکر کیا کہ یہ وہی پمفلٹ تھا جس پر لکھا تھا کہ حضرت عیسیٰ کی وفات صلیب پر نہیں ہوئی جو میرے اسلام لانے کی وجہ بنا جو کہ سچا اور حقیقی مذہب ہے۔بطور احمدی ستاون (57) سالہ زندگی بسر کی۔اس میں آپ نے جماعت اور خلافت احمدیہ سے اخلاص و وفا اور پیار و محبت کا اعلیٰ ترین نمونہ قائم کیا۔اطاعت میں دوسروں کے لئے ایک مثال تھیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے دور میں پندرہ سال تک بطور صدر لجنہ امریکہ خدمت کی توفیق پائی اس کے بعد بطور اعزازی ممبر لجنہ خدمت کی توفیق ملتی رہی۔آپ کو افریقن امریکن ڈیسک کی لجنہ کی مشاورتی کمیٹی کے صدر کے طور پر بھی خدمت کی توفیق ملی۔آپ کا دل ہر وقت تبلیغی امور کی طرف مائل رہتا تھا۔آپ کا تعلق چونکہ عیسائی گھرانے سے تھا اس لئے نہایت عالمانہ انداز میں موثر طریق پر عیسائیوں کو تبلیغ کرتی تھیں۔ان کی کوششوں کے نتیجہ میں بہت سے لوگوں نے احمدیت قبول کی اور اس طرح آپ بہت سارے لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں۔ہمیشہ بھائی چارہ اور پیار اور محبت کا سلوک کرنے کی نصیحت کرتی تھیں۔غانا اور نائیجیریا کے متعد د سفروں کے بعد آپ ہر جگہ "آنٹی سلمی غنی" کے نام پر پہچانی جاتی تھیں۔جماعت امریکہ میں آپ ہمیشہ ایک نہایت پارسا اور پر ہیز گار اور ہر دلعزیز خاتون کے طور پر یاد ر ہیں گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور باقی جو ان کے ذریعہ سے احمدی ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی ثبات قدم عطا فرمائے اور امریکہ جماعت کو توفیق دے، امریکنوں کو بھی توفیق دے کہ وہ اسلام کے حقیقی پیغام کو سننے سمجھنے والے اور قبول کرنے والے ہوں۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 دسمبر 2017ء تا 28 دسمبر 2017ء جلد 24 شمارہ 51 صفحہ 05 تا09)