خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 582 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 582

خطبات مسرور جلد 15 582 48 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 دسمبر 2017 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 01/ دسمبر 2017ء بمطابق 01 فتح 1396 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: 12 / ربیع الاول کا دن وہ دن ہے جب دنیا میں وہ نور آیا جس کو اللہ تعالیٰ نے سراج منیر کہا۔جس نے تمام دنیا کو روحانی روشنی عطا کرنی تھی اور کی۔جس نے خدا تعالیٰ کی حکومت دنیا میں قائم کرنی تھی اور کی۔جس نے برسوں کے مردوں کو روحانی زندگی دینی تھی اور دی۔جس نے دنیا کو امن اور سلامتی عطا کرنی تھی اور عطا کی۔جس کو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء:108)۔اور ہم نے تجھے دنیا کے لئے صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے۔جو صرف انسانوں کے لئے نہیں بلکہ چرند پرند سب کے لئے رحمت ہے۔جو صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ غیر مسلموں کے لئے بھی رحمت تھا اور ہے۔اور جس کی تعلیم تا قیامت ہر ایک کے لئے رحمت ہے۔جس کے بارے میں اللہ تعالی نے آپ کے ماننے والوں کو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول میں تمہارے لئے اسوۂ حسنہ ہے۔جیسا کہ فرماتا ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًا (الاحزاب:22) کہ یقینا تمہارے لئے اللہ کے رسول میں نیک نمونہ ہے ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے اور کثرت سے اللہ کو یاد کرتا ہے۔پس اس اُسوہ حسنہ پر چلنے کے بغیر مسلمان مسلمان نہیں کہلا سکتا۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے توحید کے قیام کے بھی نمونے قائم کئے۔عبادتوں کے بھی نمونے قائم کئے۔اعلیٰ اخلاق کے بھی نمونے قائم کئے اور حقوق العباد کے بھی نمونے قائم فرمائے۔لیکن افسوس ہے کہ آجکل کی مسلم اکثریت دعویٰ تو آپ کی محبت کا کرتی ہے لیکن عمل اس کے الٹ ہیں جس کی ہمارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم دی تھی اور جو آپ نے عمل کر کے دکھائے تھے۔آپ تو رحمۃ للعالمین بن کر آئے تھے اور یہ لوگ جو محبت کا دم بھرتے ہیں اور آج 12 ؍ ربیع الاول کو بھی بڑے