خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 581
خطبات مسرور جلد 15 581 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 نومبر 2016 ہیں۔اس خواب کے بعد جب میں نے احمدیت قبول کی تو مجھے پتا چلا کہ میرے والد صاحب نے جو ڈاکیومنٹ مجھے دیا تھا وہ بیعت فارم تھا۔چنانچہ میں نے اس کی وجہ سے احمدیت قبول کر لی۔پھر الجزائر کے ایک دوست رضوان صاحب ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ احمدیت سے تعارف کے بعد میں ایم ٹی اے کا ہی ہو کر رہ گیا۔میرے اہل خانہ نے مجھے اس سے روکنے کی کوشش کی۔شروع شروع میں تو بات صرف نصیحت کی حد تک رہی لیکن بعد میں یہ نصیحت دباؤ میں بدل گئی اور مجھے اس چینل سے دور رہنے کا تاکیدی حکم ملنے لگا۔میں نے صور تحال دیکھ کر استخارہ کیا تو ایک رات خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچوں خلفاء میرے گھر میں تشریف لائے ہیں اور میں ان کے درمیان میں بیٹھا ہوں۔گور یا مختصر تھا لیکن میرے لئے اس میں واضح پیغام موجود تھا۔جب میں نے اس کا ذکر اپنے اہل خانہ سے کیا تو انہوں نے کہا یہ ایک عام سی خواب ہے اور چونکہ تم اکثر اس جماعت کے بارے میں سوچتے رہتے ہو اس لئے ایسی خواب دیکھی ہے۔میں نے ان کی بات سن لی لیکن سوچنے لگا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ میں بلاؤں تو زید کو اور میری آواز سن کر بکر آجائے۔جب یہ ممکن نہیں تو پھر کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میں خدا سے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے دعا کروں اور اس کی رہنمائی کے نتیجہ میں جو خواب آئے وہ شیطان کی طرف سے ہو۔بہر حال کہتے ہیں مجھے اپنے گھر والوں کی باتوں پر یقین نہیں آیا اور 2009ء میں پھر میں نے بیعت کر لی۔یہ چند واقعات جو میں نے بیان کئے ہیں۔اس قسم کے بہت سارے واقعات ہیں۔اللہ تعالیٰ ان نئے آنے والوں کے ایمان اور یقین میں ترقی بھی عطا فرمائے۔اخلاص و وفا میں بڑھائے اور ہم جو پہلے احمدی ہیں ہم میں سے بھی ہر ایک کو اخلاص اور ایمان میں بڑھائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 15 دسمبر 2017ء تا 21 دسمبر 2017ء جلد 24 شماره 50 صفحہ 05 تا 08)