خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 580
580 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 نومبر 2016 خطبات مسرور جلد 15 160 افراد بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہوئے۔کہتے ہیں کہ صبح آٹھ بجے ہم چیف سے ملنے اس کے گھر گئے تو گاؤں کے نو مبایعین بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیف نے اپنی ایک خواب سنائی جو انہوں نے ایک سال پہلے 2014ء میں دیکھی تھی۔کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھے ہیں اور دوسفید جہاز آتے ہیں۔ایک گاؤں سے کچھ دور سے واپس چلا جاتا ہے جبکہ دوسرا ان کے قریب ایک دوسرے درخت پہ اترتا ہے اور وہ سیڑھی لگا کر اوپر جاتے ہیں۔اس جہاز میں مسلمان سوار ہیں۔وہ انہیں کتاب دیتے ہیں۔نیچے آکر وہ کتاب کو دیکھتے ہیں تو وہ نہایت خوبصورت سونے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اذان کی آواز پر ان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔چیف صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ خواب اپنے کئی مسلمان علماء کو سنائی مگر کوئی بھی اس کی معقول تعبیر نہ بتاسکا۔ایک غیر احمدی مولوی نے کہا کہ اس خواب میں تم نے سونا دیکھا ہے جو اچھا شگون نہیں ہے۔تم ایک کلو سونا مجھے دے دو ورنہ تمہارے لئے اچھا نہیں ہے۔پھر خود ہی کہنے لگا یہ تو تمہارے لئے ممکن نہیں ہو سکتا کہ ایک کلو سونا دو۔بہتر یہ ہے کہ مجھے بس بیس ہزار فرانک سیفا دے دو تو میں تمہارے لئے کچھ کرتا ہوں۔دوسرے نے کہا کہ دوسفید بکرے صدقہ دے دو۔اس پر ہمارے مبلغ نے گاؤں کے چیف کو ان کی خواب کی تعبیر بتائی کہ دو سفید جہازوں سے مراد دو سفید کاریں ہیں جن میں سے ایک تمہارے گھر تک نہیں پہنچی جبکہ تمہارے گاؤں میں پہنچی ہے۔کہتے ہیں کہ میری اور امیر صاحب، دونوں کی گاڑیاں سفید رنگ کی ہیں۔اس گاؤں میں آنے سے پہلے امیر صاحب ہمارے علاقے میں آئے تھے اور پھر وہ راستے سے اپنی سفید کار میں واپس چلے گئے تھے۔سیڑھی لگا کر اوپر پہنچنے سے مراد آپ کی اسلام سیکھنے اور جاننے کی کوشش ہے کہ آپ نے تین بجے صبح تک تبلیغ سنی۔رہی کتاب کی بات تو آنے والے مہدی کے بارے میں یہی بتایا گیا ہے کہ وہ خزائن تقسیم کرے گا اور آپ کو بھی یہ لٹریچر دیا گیا ہے۔یہ کتابیں یہی خزانے ہیں۔تو یہ تعبیر سن کر چیف صاحب اچھل پڑے اور بڑے جوش سے اسی وقت اپنے احمدی مسلمان ہونے اور شرک سے تو بہ کرنے کا اعلان کیا تو اللہ تعالی مشرکین کی ہدایت کے لئے بھی سامان پیدا کر دیتا ہے۔فرانس سے ایک خاتون نادیہ صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے خاوند پہلے سے احمدی تھے لیکن میں نے بیعت نہیں کی تھی۔کچھ عرصہ پہلے احمدیوں پر ہونے والے مظالم کی ویڈیو دیکھی تو مجھے پر اس کا بہت گہرا اثر ہوا اور میں سوچنے پر مجبور ہو گئی۔کہتی ہیں میں خلیفہ وقت کے خطبات بھی سنتی رہی۔آہستہ آہستہ اسلام کی اصل تعلیم مجھ پر اثر انداز ہو گئی۔تب میں نے دعا کرنی شروع کر دی کہ اے اللہ تو میری رہنمائی فرما۔اسی دوران ایک دن میں نے خواب میں دیکھا کہ میں فرانس کی مسجد مبارک میں (یہ وہاں ہماری مسجد ہے) واقع لائبریری میں بیٹھی ہوں اور میرے والد مرحوم آتے ہیں اور مجھے قرآن کریم کا تحفہ دیتے ہیں اور قرآن کریم کے ساتھ ایک ڈاکیومنٹ (document) بھی دیتے