خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 576
خطبات مسرور جلد 15 576 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 24 نومبر 2016 خدا تعالیٰ کے حضور یہ التجا کی کہ خدایا مجھے بتادے کہ یہ ہمدرد شخص کون ہے اور بار بار مجھے کیوں دکھائی دیتا ہے ؟ کہتی ہیں کہ اس سوال کا جواب مجھے کچھ عرصہ بعد ملا۔ہوا یوں کہ میں اپنی بہن اور خالہ کے ساتھ بیٹھی تو اس موضوع پر بات ہوئی کہ اب تو مسیح موعود کو آ جانا چاہئے۔ہم کہتے کہ آجکل کے دور میں ٹی وی کے ذریعہ کہیں سے اعلان ہو گا که مسیح آگیا ہے اور لوگ اس پر ایمان لانے کے لئے دوڑ پڑیں گے لیکن ہمارے مولویوں نے تو ٹی وی دیکھنا بھی حرام قرار دے دیا ہے۔بعض علاقوں میں عربوں میں مولویوں کا یہ بھی فتویٰ ہے کہ ٹی وی دیکھنا حرام ہے۔کہتی ہیں پھر ہمیں اس کا علم کیسے ہو گا جب ٹی وی نہیں دیکھیں گی۔آپس میں لمبی بحثوں کے بعد ہم نے اپنے مولویوں کے فتووں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹی وی لا کر دیکھنا شروع کر دیا۔اس کے بعد میں نے ایک عجیب رویا دیکھا جس نے میری کایا پلٹ دی۔میں نے دیکھا کہ میں ایک بڑے میدان میں ہوں۔ایسے میں کچھ لوگوں کو ایک کار میں آتے دیکھا جس کی چھت پر سیٹلائٹ ڈش لگی ہوتی ہے۔ان کی کار اس میدان کے درمیان میں پہنچ کر رک جاتی ہے اور اس میں سے کچھ لوگ سامان نکال کر زمین پر رکھتے جاتے ہیں۔ان میں سے ایک شخص نے عربی لباس پہنا ہوا ہے اور اس کا چہرہ روشن ہے۔اچانک یہ شخص میدان کے وسط سے میرے سامنے آکھڑا ہوتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ بہن تم یہاں پر کیا کر رہی ہو ؟ میں جواب دینے کی بجائے اس سے پوچھتی ہوں کہ آپ لوگ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کہتا ہے کہ ہم نیاٹی وی چینل کھولنے لگے ہیں کیا تم اسے دیکھو گی۔میں کہتی ہوں کیوں نہیں۔میں ضرور دیکھوں گی۔کہتی ہیں اسی گفتگو کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اگلے روز میں ٹی وی لے آئی اور کچھ دیر میں ہی سب کچھ سیٹ کر لیا۔باری باری مختلف چینلز کو دیکھنے کے دوران میں نے محسوس کیا کہ ایک چینل ان سب سے الگ ہے بلکہ یوں لگتا تھا کہ یہ کسی اور ہی زمانے کا چینل ہے۔یہی وجہ تھی کہ میں باقی چینلز کو چھوڑ کر کچھ دیر کے لئے اسے دیکھنے لگ گئی۔یہ چینل ایم ٹی اے تھا اور اس وقت اس پر "حوار کا پروگرام " چل رہا تھا۔اس پروگرام کو دیکھنے کے دوران بار بار میری نظر پروگرام کے میزبان کی طرف اٹھتی اور مجھے خیال گزرتا کہ میں نے اسے کہیں دیکھا ہے۔اچانک مجھے یاد آیا کہ یہ تو وہی شخص ہے جسے خواب میں میں نے وسیع میدان میں سیٹلائٹ چینل کھولتے دیکھا تھا اور پھر اس کے ساتھ خواب میں ہی اس کا چینل دیکھنے کا وعدہ کیا تھا۔اپنے وعدے کو یاد کر کے میں اس چینل کو دیکھنے لگ گئی اور پھر اسی چینل کی ہو کر رہ گئی۔ایک روز میں حسب عادت ان کا پروگرام دیکھ رہی تھی کہ اس میں امام مہدی اور مسیح موعود کے الفاظ سن کر فور متوجہ ہو گئی۔اتنے میں ایک تصویر ٹی وی کی سکرین پر نمودار ہوئی اور اس کے نیچے امام مہدی اور مسیح موعود کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔میرا تجسس اور بڑھا۔اتنے میں امام مہدی کے کلام سے اقتباسات پیش کئے گئے۔پہلے اقتباس کا پہلا جملہ ہی میری کایا پلٹنے کے لئے کافی ثابت ہوا جو یہ تھا۔وَ وَاللهِ اِنِّي