خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 572
خطبات مسرور جلد 15 572 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 24 نومبر 2016 یقین ہو گیا کہ آپ ہی امام الزمان ہیں۔اسی اثناء میں میں نے پروگرام الحوار المباشر میں سنا کہ حضرت امام مہدی کی صداقت کے بارے میں تحقیق کرنے والوں کو استخارہ کر کے خدا تعالیٰ سے رہنمائی کی دعا کرنی چاہئے۔کہتی ہیں چنانچہ بتائے گئے طریق کے مطابق میں نے دور کعت نماز ادا کی اور سو گئی۔اسی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکۃ المکرمہ میں لوگوں کے جم غفیر میں ہوں۔لوگ اپنے پاؤں کے پنجوں پر کھڑے ہو کر گرد نیں لمبی کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے میں کوئی بآواز بلند کہتا ہے کہ اے لوگو! تمہارا امام آگیا ہے۔اے لوگو! امام مہدی آگیا ہے۔میں بھی اس سمت دیکھنا شروع کر دیتی ہوں حتی کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام ایک اونچے مقام پر سب کے سامنے نمودار ہو جاتے ہیں۔ان کا چہرہ بدر منیر کی مانند چمک رہا تھا۔آنکھوں میں حزن کی کیفیت تھی۔جب میں نے بغور ان کے چہرہ مبارک کی طرف دیکھا تو بعینہ وہ اسی امام مہدی اور مسیح موعود کا چہرہ تھا جسے میں نے ایم ٹی اے پر دیکھا تھا۔یہ دیکھتے ہی میری آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور میں بشدت رونا شروع کر دیتی ہوں۔جب میں یہ ردیا دیکھ رہی تھی اس وقت میرا خاوند جاگ رہا تھا۔یہ سوئی ہوئی تھیں اور خواب دیکھ رہی تھیں۔خاوند قریب ہی اس وقت جاگ رہا تھا۔اس نے مجھے جگا کر کہا کہ تم بہت درد کے ساتھ رورہی تھی۔میں جاگی تو میری آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوئی تھیں۔کہتی ہیں اس رؤیا کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ حق یہی ہے کہ یہ شخص امام الزمان ہے۔چنانچہ میں نے اس امام کی بیعت کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ یمن کی ہیں اور سب جانتے ہیں کہ آجکل یمن کے حالات بہت خراب ہیں اور ان کے سمندری اور ہوائی راستے بھی ہمسایہ ملک سعودی عرب نے بند کر دیئے ہیں۔ہر قسم کی امداد جانے پر وہاں روکیں ڈالی جارہی ہیں۔معصوم بچے، عورتیں، بوڑھے خوراک نہ ہونے کی وجہ سے اور علاج کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔مسلمان مسلمان کو قتل کر رہا ہے اور وجہ یہی ہے کہ آنے والے امام کو نہیں مانتے۔ان کے لئے بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی حالات پھیرے اور یہ آزادی اور آسانی کے سانس لینے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔بعض نیک فطرت دل سے احمدیت کو سچا سمجھنے کے باوجود بعض وجوہ کی بناء پر بیعت نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ کس طرح ان کو بیعت کر کے باقاعدہ جماعت میں شامل ہونے کی طرف توجہ دلاتا ہے۔اس بارے میں مالی سے ہی کائی ریجن کے معلم صاحب لکھتے ہیں کہ ایک دوست عبد الحئی جابی صاحب کے ایک قریبی دوست کی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اچانک وفات ہو گئی۔انہوں نے ایک دن خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے اسی فوت شدہ دوست کے ساتھ بس میں سفر کر رہے ہیں اور ان کے دوست ان سے کہتے ہیں کہ تم جس جماعت میں داخل ہو رہے