خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 561 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 561

خطبات مسرور جلد 15 561 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 نومبر 2017 عیسوی بروز آپ کی اُمت میں ہو ورنہ آپ کی مماثلت میں معاذ اللہ ایک نقص اور ضعف ثابت ہو تا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اس مماثلت کی تصدیق اور تائید فرمائی بلکہ یہ بھی ثابت کر دکھایا کہ مثیل موسیٰ، موسیٰ سے اور تمام انبیاء علیہم السلام سے افضل تر ہے۔" یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ اور تمام انبیاء سے افضل تر ہیں۔فرماتے ہیں کہ "حضرت مسیح علیہ السلام جیسے اپنی کوئی شریعت لے کر نہ آئے تھے بلکہ توریت کو پورا کرنے آئے تھے اسی طرح پر محمدی سلسلہ کا مسیح اپنی کوئی شریعت لے کر نہیں آیا بلکہ قرآن شریف کے احیاء کے لئے آیا ہے اور اس تکمیل کے لئے آیا ہے جو تکمیل اشاعت ہدایت کہلاتی ہے۔" پھر تکمیل اشاعت ہدایت کی وضاحت فرماتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ " تکمیل اشاعت ہدایت کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جو اتمام نعمت اور اکمال الدین ہوا " یعنی دین کمال تک پہنچا " تو اس کی دو صورتیں ہیں۔اول تکمیل ہدایت۔دوسری تکمیل اشاعت ہدایت۔" یعنی کامل ہدایت ملی۔ہدایت اپنی تکمیل کو پہنچی اور دوسری اس کی جو اشاعت ہے وہ بھی اپنی تکمیل کو پہنچی۔فرمایا کہ " تکمیل ہدایت مین گل الوجوہ آپ کی آمد اوّل سے ہوئی اور تکمیل اشاعت ہدایت آپ کی آمد ثانی سے ہوئی۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں شریعت اتری اور تکمیل ہدایت ہو گئی اور جو آپ کی آمد ثانی ہوئی تھی وہ مسیح موعود جو آپ کا غلام صادق آنا تھا اس کے زمانے میں اس کی اشاعت ہونی تھی۔فرمایا کیونکہ سورہ جمعہ میں جو اخَرِينَ مِنْهُمْ (الجمعة:4) والی آیت آپ کے فیض اور تعلیم سے ایک اور قوم کے تیار کرنے کی ہدایت کرتی ہے اس سے صاف معلوم ہو تا ہے کہ آپ کی ایک بعثت اور ہے اور یہ بعثت بروزی رنگ میں ہے جو اس وقت ہو رہی ہے۔پس یہ وقت تکمیل اشاعت ہدایت کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اشاعت کے تمام ذریعے اور سلسلے مکمل ہو رہے ہیں۔چھاپہ خانوں کی کثرت اور آئے دن ان میں نئی باتوں کا پیدا ہونا۔ڈاکخانوں، تار برقیوں، ریلیوں، جہازوں کا اجرا اور اخبارات کی اشاعت ، ان سب امور نے مل ملا کر دنیا کو ایک شہر کے حکم میں کر دیا ہے۔"دنیا اکٹھی ہو گئی ہے اور آج اس زمانے میں تو سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، ٹیلی ویژن اور مختلف چیزیں وغیرہ سے مزید اکٹھی ہو گئی ہے۔فرمایا کہ " پس یہ ترقیاں بھی دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ترقیاں ہیں کیونکہ اس سے آپ کی کامل ہدایت کے کمال کا دوسر اجز و تکمیل اشاعت ہدایت پورا ہو رہا ہے۔" پھر مسیح موسوی اور مسیح محمدی میں ایک اور مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں : اور یہ اُسی کے موافق ہے جیسے مسیح نے کہا تھا کہ میں توریت کو پورا کرنے آیا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ میرا ایک کام یہ بھی ہے تکمیل اشاعت ہدایت کروں۔" فرمایا کہ " علاوہ بریں حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں جو آفتیں پیدا ہو گئی تھیں اُسی قسم کی یہاں بھی موجود ہیں۔اندرونی طور پر یہودیوں کی حالت بہت بگڑ گئی تھی