خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 541
خطبات مسرور جلد 15 541 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 نومبر 2017 ہے۔پھر یو کے ہے۔لیکن یو کے (UK) میں شامل ہونے والوں کی جو تعداد ہے وہ اس تعداد سے بہت کم ہے جو اُن کے جلسے میں شامل ہوتی ہے حالانکہ جلسے میں بھی پوری تعداد شامل نہیں ہوتی۔اس کا مطلب ہے اس طرف صحیح طرح پوری توجہ نہیں دی جارہی۔پھر پانچویں نمبر پر امریکہ ہے۔چھٹے نمبر پر آسٹریلیا۔ساتویں نمبر پر جر منی۔اور جرمنی کی شامل ہونے والوں کی جو تعداد ہے وہ اس تعداد سے کافی قریب ہے جو اُن کے جلسہ میں شامل ہوتے ہیں۔اس کا مطلب ہے وہاں سیکرٹری تحریک جدید نے اور متعلقہ سیکر ٹریان نے بھی شامل کرنے کے لئے اچھی کوشش کی ہے۔اور آٹھویں نمبر پر سویڈن۔پھر ناروے ہے۔اور پھر کینیڈا ہے۔افریقن ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں جماعتیں یہ ہیں۔غانا ہے۔نائجیریا ہے۔پھر مالی ہے۔نمبر چار کیمرون ہے۔پھر لائبیریا ہے۔اور پھر بین ہے۔شامل ہونے والوں کی مجموعی تعداد جس پر میں نے چند سال سے کہا تھا کہ زیادہ زور دیا جائے۔رقم جمع ہو ہی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ہر ایک سے چندہ وصول کیا جانا چاہئے چاہے ایک پیسہ ہی کوئی دے۔جس طرح قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے اسی طرح ایک ایک پیسہ سے بھی کافی رقم اکٹھی ہو جاتی ہے۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 6 صفحہ 40 حاشیہ) تو بہر حال میں نے شاملین کی تعداد بڑھانے کے لئے کہا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو شامل ہوئے اس سال یہ تعداد سولہ لاکھ سے زیادہ ہے۔اور اس سال اللہ کے فضل سے دولاکھ نئے شاملین کا اضافہ ہوا ہے اور اس میں افریقن ممالک میں اضافہ کرنے والوں میں نائیجیر یا سب سے اوپر ہے جہاں ستاون ہزار کی تعداد میں نئے لوگ چندے کے نظام میں شامل ہوئے۔اور اس کے بعد کیمرون ہے یہاں تیس ہزار شامل ہوئے۔پھر بین ہے۔اور آئیوری کوسٹ۔نائیجیر۔گنی کنا کری۔مالی۔گنی بساؤ۔گیمبیا۔سینیگال۔برکینا فاسو قابل ذکر ہیں۔اور علاوہ افریقہ کے باہر کی جماعتوں میں انڈونیشیا نمبر ایک ہے۔پھر جرمنی ہے۔پھر برطانیہ ہے۔پھر بھارت۔پھر امریکہ اور کینیڈا۔ان کے شاملین میں اضافہ ہوا ہے۔بہر حال شاملین میں اضافے کی ابھی کافی گنجائش ہے اور اس طرف جماعتوں کو توجہ دینی چاہئے۔پاکستان میں وہاں کی امارتوں کا تھوڑا سا نظام بدلا ہے۔اس لئے ضلع کی بجائے جو پہلی شہری جماعتوں کی قربانی کا چارٹ پیش کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ ربوہ نمبر ایک ہے۔پھر اسلام آباد ہے۔پھر لاہور ٹاؤن شپ ہے۔پھر عزیز آباد کراچی ہے۔پھر دہلی گیٹ لاہور ہے۔پھر راولپنڈی شہر ہے۔پھر ملتان۔پشاور۔کوئٹہ اور گوجرانوالہ۔ضلعی سطح پر پاکستان میں جو زیادہ قربانی کرنے والے ضلعے ہیں وہ سرگودھا۔فیصل آباد۔عمر کوٹ نمبر تین۔گجرات نمبر چار۔نارووال پانچ۔حیدر آباد چھ۔میر پور خاص سات۔بہاولپور اور اوکاڑہ آٹھ۔یہ دونوں برابر ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ نو۔اور کو ٹلی آزاد کشمیر دس۔