خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 540
خطبات مسرور جلد 15 540 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 نومبر 2017 شلنگ پکڑا دیئے۔جب مہمان چلا گیا تو یہ بچی اپنے باپ کے پاس آئی اور ہیں شلنگ مجھے دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری طرف سے چندہ تحریک جدید میں ادا کر دیں اور باقی پانچ شلنگ کی میں کچھ کھانے کی چیزیں لے لوں گی۔پھر لائبیریا سے مبلغ لکھتے ہیں کہ تحریک جدید کی وصولی کے دوران ہم ایک جماعت ماگیما (Magima) میں ایک گھر پہنچے۔انہیں بتایا کہ تحریک جدید کیا چیز ہے اور اس میں سب بچے بھی اور بڑے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔جو آپ کی استطاعت ہو اس کے مطابق حصہ لے سکتے ہیں۔اس گھر میں ایک چھوٹی سی بچی تھی جس کی عمر چھ سات سال ہو گی۔اس کا نام بنتو ساویرا (Binto Samawera) ہے وہ ٹوکری میں چھوٹی چھوٹی چیزیں بیچ رہی تھی۔ہماری باتیں سن کر اس نے کہا کہ بچے بھی بیشک تھوڑے پیسے دے کر اس میں شامل ہو سکتے ہیں ؟ تو ہم نے کہا کہ ہاں بچے شامل ہوتے ہیں۔یہ سن کر وہ دوڑتی ہوئی اندر گئی اور بیس لائبیرین ڈالر لے کر آئی اور کہا کہ میرے پاس تو یہی ہیں۔مجھے بھی شامل کر لیں۔چنانچہ اس کے اس معصومانہ فعل پر اس کے والدین نے بھی چندہ ادا کر دیا۔پس یہ قربانی کی مثالیں صرف احمدی کا ہی خاصہ ہیں۔چاہے وہ بچے ہوں یا بڑے ہوں۔اور دنیا کے کسی بھی خطہ میں رہنے والے ہوں۔بچوں کی قربانیاں حقیقت میں نیک فطرت کی آواز ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ قیامت تک جماعت میں ایسے بچے اور بڑے پیدا ہوتے رہیں جو اللہ تعالیٰ کی خاطر قربانیاں کرنے کا جوش اور جذبہ رکھنے والے ہوں اور اپنے عہدوں کو پورا کرنے والے ہوں۔جیسا کہ نومبر میں تحریک جدید کے سال کا اعلان ہوتا ہے۔آج میں تحریک جدید کے چوراسویں (84) سال کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ سال کے کچھ کو ائف بھی پیش کروں گا۔تحریک جدید کانتراسیواں (83) سال ختم ہوا اور چوراسیواں (84) سال جیسا کہ میں نے کہا ہے یکم نومبر سے شروع ہوا ہے۔اور جور پورٹس اب تک آئی ہیں ان کے مطابق اس سال تحریک جدید کے مالی نظام میں جماعت کو ایک کروڑ پچیس لاکھ اسی ہزار پاؤنڈ مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی۔الحمد للہ۔یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابل پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے پندرہ لاکھ تینتالیس ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔اور مجموعی وصولی کے لحاظ سے پاکستان کو نکال کر جرمنی پہلے نمبر پر ہے۔جرمنی میں سو مساجد میں بھی احباب بڑی قربانی کر رہے ہیں۔خدام، انصار، لجنہ نے اپنے ذمہ بڑی بڑی رقمیں لی ہوئی ہیں۔تقریباً تین ملین یورو تو اس کے لئے جمع کر رہے ہیں۔اتنے امیر لوگ بھی وہاں نہیں ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان میں قربانی کا جذبہ بہت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے اموال میں بھی وسعت پیدا کرے اور ان قربانیوں کو قبول فرمائے۔نمبر دو برطانیہ ہے۔نمبر تین امریکہ۔نمبر چار کینیڈا۔نمبر پانچ بھارت۔نمبر چھ آسٹر یلیا۔نمبر سات انڈو نیشیا۔اور آٹھ مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے اور اسی طرح نو بھی مڈل ایسٹ کی جماعت ہے۔دسویں نمبر پر غانا ہے۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے بھی پہلے اور دوسرے نمبر پر تو مڈل ایسٹ کی جماعتیں ہیں۔پھر سوئٹزرلینڈ