خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 532
خطبات مسرور جلد 15 532 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 اکتوبر 2017 جب حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے تحریک فرمائی کہ بڑی عمر کی ناخواندہ خواتین کو بھی قرآن شریف سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے تو بعض ستر ستر سال کی ان پڑھ عورتوں نے بھی ان سے قرآن کریم پڑھنا سیکھا بلکہ بعض نے ترجمہ بھی سیکھ لیا۔غیر احمدی عور تیں اور بچیاں بھی آپ سے قرآن کریم پڑھتی تھیں۔بہت سی بچیوں نے لجنہ کے نصاب کی کتابیں پڑھ کر آپ سے لکھنا پڑھنا بھی سیکھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کا ان کو بڑا شوق تھا۔نظمیں بڑی یاد تھیں اور کلام محمود، در عدن اور در خمین وغیرہ کے بہت سارے شعر یاد تھے۔ان کے بیٹے لکھتے ہیں کہ محمود کی آمین والی نظم تو اکثر بڑے درد سے پڑھتی تھیں اور آنسوؤں کی جھڑی لگ جاتی تھی۔اسی طرح بدعات کے خلاف انہوں نے اپنے گاؤں میں بڑا کام کیا۔کمزور ایمان عور تیں جن کو ٹو نے ٹوٹکوں کی بعض دفعہ عادت تھی یا کرواتی تھیں تو بڑ المبا جہاد کر کے ان سے یہ عادت ہٹوائی اور ان کو صحیح مومنہ بننے کی طرف توجہ دلائی۔نمازیں بڑے سوز سے پڑھتی تھیں۔تلاوت قرآن کریم با قاعدہ کرنے والی اور موصیہ تھیں۔مرحومہ کے چھ بیٹے تھے۔ان کے چار بچے وقف ہیں۔ایک تو مومن صاحب میں نے بتایا۔باقی بچے بھی جماعت کی خدمت کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔ان کی اولاد کو سب عزیزوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 نومبر 2017 ء تا 23 نومبر 2017ء جلد 24 شمارہ 46 صفحہ 05تا09)