خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 27
خطبات مسرور جلد 15 27 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جنوری 2017 جن کے سامنے زینت ظاہر کرنے کا حکم ہے وہ قریبی رشتہ دار ہیں، بہن بھائی ہیں، خاوند ہے ، باپ ہے، ماں ہے ، ان کے بچے ہیں۔ان کے سامنے بھی صرف یہ ہے کہ ان سے پردہ نہیں ہے۔میک آپ وغیرہ اگر ہو سکتا ہے تو ان کے سامنے تو ہو سکتا ہے اس کے علاوہ نہیں۔زینت ظاہر کرنے کا حکم جن کے سامنے ہے اس کی تفصیل اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں دے دی اور وہ تمام رشتے بیان کر دیئے ہیں۔اور یہ زینت بھی وہ ہے جو خود بخود ظاہر ہوتی ہو یعنی اس قسم کی زینت جیسے شکل ہے، قد کاٹھ وغیرہ ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان کے سامنے بھی گھر میں بھی تنگ جین اور بلاؤز پہن کے پھر رہی ہوں یا ننگا لباس ہو۔یہ پردہ محرم رشتہ داروں کے لئے بھی ہے۔اسی طرح ایک اور بات میں مربیان اور ان کی بیویوں سے بھی کہوں گا کہ وہ بھی اپنے لباس اور اپنی نظروں میں بہت زیادہ احتیاط کریں۔ان کے نمونے جماعت دیکھتی ہے۔مربی اور مبلغ کی بیوی بھی مربی ہوتی ہے اور اس کو اپنی ہر معاملے میں اعلیٰ مثال قائم کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ ہمارے مرد بھی اور ہماری عور تیں بھی حیا کے اعلیٰ معیاروں کو قائم کرنے والے ہوں اور اسلامی احکامات کی ہر طرح ہم سب پابندی کرنے والے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 فروری 2017ء تا 09 فروری 2017ء جلد 24 شماره 05 صفحہ 05 تا 08)