خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 512
خطبات مسرور جلد 15 512 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 20اکتوبر 2017 تک انسان کامل متبع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نہیں ہوتا وہ اللہ تعالیٰ سے فیوض و برکات پا نہیں سکتا اور معرفت اور بصیرت جو اس کی گناہ آلو د زندگی اور نفسانی جذبات کی آگ کو ٹھنڈا کر دے عطا نہیں ہوتی۔ایسے لوگ ہیں جو عُلماء امينی کے مفہوم کے اندر داخل ہیں۔" (ملفوظات جلد 8 صفحہ 96-97) اگر نفسانی جذبات کو ٹھنڈا کرنا ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی کی ضرورت ہے۔آپ کے اسوہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔حقیقی معرفت اور بصیرت اللہ تعالیٰ کی حاصل کرنی ہے، اس کا محبوب بننا ہے تو آپ کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔گناہ آلو د زندگی سے نجات پانی ہے تو آپ کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔اور جو لوگ یہ کرتے ہیں وہ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جن کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اُمت کے علماء، بنی اسرائیل کے انبیاء کی طرح ہیں۔الموضوعات الكبری از ملا علی قاری صفحه 159 حدیث 614 مطبوعه قدیمی کتب خانه آرام باغ کراچی) لیکن آجکل کے علماء اس میں شامل نہیں ہیں۔یہ وہ مقام نہیں پانے والے۔کیونکہ یہ تو آنحضرت صلی للی نم کے جاری فیض کے قائل ہی نہیں ہیں۔یہ سمجھتے ہی نہیں کہ اس سے فیض مل سکتا ہے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ : " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا مقام تو یہ تھا کہ آپ محبوب الہی تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے دوسرے لوگوں کو بھی اس مقام پر پہنچنے کی راہ بتائی۔جیسا کہ فرمایا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُوْنِي يُحْبِبْكُمُ الله (آل عمران:32) یعنی ان کو کہہ دو کہ اگر تم چاہتے ہو کہ محبوب الہی بن جاؤ تو میری اتباع کرو۔اللہ تعالیٰ تم کو اپنا محبوب بنالے گا۔" آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کروایا۔فرماتے ہیں کہ " اب غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع محبوب الہی بنادیتی ہے تو پھر اور کیا چاہئے ؟" (ملفوظات جلد 8 صفحہ 65) پھر ایک جگہ آپ فرماتے ہیں کہ : "جو شخص یہ کہتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے بغیر نجات ہو سکتی ہے وہ جھوٹا ہے۔خدا تعالیٰ نے جو بات ہم کو سمجھائی ہے وہ بالکل اس کے بر خلاف ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : 32) اے رسول (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تم خدا تعالیٰ کے محبوب بن جاؤ گے۔بغیر متابعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پاسکتا۔جو لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بغض رکھتے ہیں ان کی کبھی خیر نہیں۔" ( ملفوظات جلد 8 صفحہ 434-435)