خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 504 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 504

خطبات مسرور جلد 15 504 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 اکتوبر 2017 ہیں۔لیکن میں پورے وثوق سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ آج پاکستان میں احمدی ہی ہیں جو حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں۔اپنا جان مال قربان کرنے والے ہیں اور کر رہے ہیں۔سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے صرف تقریریں کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہمار ا سیاست سے کوئی تعلق ہے۔ہم مذہب کی خاطر جان دینے والے تو ہیں لیکن مذہب کے نام پر سیاست چمکانے والے اور مذہب کے نام پر خون کرنے والے نہیں ہیں۔ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین تو مانتے ہیں اور دل سے مانتے ہیں اور آپ کی ناموس کی خاطر ہر قربانی دیتے ہیں اور دینے کے لئے تیار ہیں اور دے رہے ہیں اور انشاء اللہ دیتے رہیں گے۔ہر پاکستانی احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ یہ دعا کر تا رہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کو جس کی خاطر احمدیوں نے بڑی قربانیاں بھی دی ہیں اور ابتدا سے لے کر اب تک قربانیاں دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ سلامت رکھے اور ظالم جابر لیڈروں اور مفاد پرست علماء سے اسے بچائے اور دنیا کے آزاد اور باوقار ملکوں میں پاکستان کا بھی شمار ہونے لگے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 03 نومبر 2017 ء تا 09 نومبر 2017ء جلد 24 شماره 44 صفحہ 09t05)