خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 490 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 490

خطبات مسرور جلد 15 490 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 106اکتوبر 2017 انسان کا کام اور منصوبہ ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ پہلے ایک واقعہ کی خبر دیتا ہے اور وہی علم غیب رکھتا ہے۔وہی خبر دے سکتا ہے۔آپ نے فرمایا کہ ہر روز یہ نشان پورا ہوتا ہے کہ آپ کا تعارف دنیا میں بڑھ رہا ہے اور لوگ آپ کی بیعت میں آرہے ہیں۔آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک خبر دیتا ہے کہ تیرے لئے ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ تُو عالم میں (ماخوذ از ملفوظات جلد 9 صفحہ 162-163) مشہور ہو جائے گا۔اور اسی طرح ہو رہا ہے۔اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام بھی ، جماعت کا نام بھی، اسلام کا نام بھی دنیا میں پھیل رہا ہے۔ایک دور دراز علاقے کی آواز آج دنیا کے بے شمار ممالک میں پہنچ چکی ہے۔210 ممالک میں پہنچ چکی ہے۔ممالک کے حوالے سے بھی بات کر دوں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ شاید جماعت مبالغہ کرتی ہے اتنی تعداد تو دنیا میں ملکوں کی ہے ہی نہیں جتنی ہم لوگ کہتے ہیں۔کیونکہ یواین (UN) کی ممبر شپ بھی 190 یا پچانوے ملک ہیں۔بیشک یواین (UN) کی ملکوں کی ممبر شپ اتنی ہی ہے لیکن دنیا میں تعداد دو سو میں ممالک کے قریب ہے۔گزشتہ دنوں بی بی سی نے کسی گیم کے حوالے سے بات کی تھی تو انہوں نے بھی یہی کہا تھا کہ یہ پروگرام جو ہے، یہ میچ جو ہے دنیا کے 220 ممالک میں دیکھا جائے گا۔(http://www۔bbc۔com/sport/boxing/41033008) اس لئے یواین (UN) کے حوالے سے بات کر کے پھر یہ خیال پیدا کرنا کہ شاید جماعت احمد یہ مبالغہ کرتی ہے اور انہوں نے زائد ممالک اپنے پاس سے بنالئے ہیں۔تو بعض نوجوانوں کا جو یہ تصور ہے، یہ جو خیال ہے وہ اسے دماغوں سے نکالیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم یہ پیغام پہنچائیں اور اس کو پہنچانے والے بن سکیں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے ہمیں دنیا میں پہنچانے کے لئے کہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 اکتوبر 2017 ء تا 02 نومبر 2017ء جلد 24 شمارہ 43 صفحہ 05تا09)