خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 479
خطبات مسرور جلد 15 479 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06اکتوبر 2017 پس جو واقعات ہم بیان کرتے ہیں وہ ایسے لوگوں کے ہی ایمان افروز واقعات ہیں جو اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ کس طرح ہمیں صحیح راستہ ملے۔یا جیسا کہ میں نے کہا بعض ایسے بھی ہیں جن پہ اللہ تعالیٰ کا ان کی کسی نیکی کی وجہ سے خاص فضل ہوتا ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ ان کو راستہ دکھاتا ہے۔اخلاص میں ترقی کی مثال کے بعض ایسے روحانی واقعات میں نے آج بھی جمع کئے ہیں۔برکینا فاسو سے امیر صاحب لکھتے ہیں کہ ایک گاؤں لیکوئین (Likoun) میں ہمارے لوکل مشنری تبلیغ کی غرض سے گئے۔تبلیغ کے بعد جب انہوں نے بیعت لینا چاہی تو صرف ایک معمر خاتون نے بیعت کی اور معلّم صاحب نے گاؤں والوں کو بتایا کہ یہاں سے پندرہ کلو میٹر دور ہماری مسجد ہے اگر آپ میں سے کسی کو جماعت احمد یہ کے بارے میں معلومات چاہئیں تو آپ وہاں آسکتے ہیں اور وہاں نماز جمعہ کا بھی انتظام ہو تا ہے۔بہر حال بیعت تو اس خاتون نے کی تھی۔معلّم صاحب بیان کرتے ہیں کہ گاؤں اور اس مسجد کے درمیان جو راستہ ہے وہاں ایک برساتی نالہ آتا ہے اور برسات کی وجہ سے وہ پانی سے بھرا ہوتا ہے۔جب اس بوڑھی خاتون نے بیعت کی تو ہر جمعہ کو اپنی جائے نماز لے کر جمعہ کی غرض سے وہاں مسجد جانے کی کوشش کرتی اور برساتی نالہ بھرا ہوا دیکھ کر جائے نماز وہیں بچھا لیتی اور کہتی کہ میں نے احمدیوں کے ساتھ نماز جمعہ پڑھ لی کیونکہ میری نیت احمدیوں کے ساتھ نماز جمعہ پڑھنے کے لئے تھی۔وہ کہتے ہیں کہ جب ایک مہینے کے بعد برساتی نالے میں پانی کم ہوا تو وہ خاتون مشن آئی اور تمام واقعہ بیان کیا اور ان کا یہ اخلاص احمدی ہونے کے بعد تھا۔انہوں نے جب یہ واقعہ بیان کیا تو اسے سن کے معلم پھر تبلیغ کے لئے اس گاؤں میں دوبارہ گئے اور گاؤں والوں کو یہ بتایا کہ یہ دیکھو یہ بوڑھی عورت جس کو حق کی تلاش تھی اس نے حق قبول کیا۔اللہ تعالیٰ نے اس پر فضل فرمایا۔پھر اس کے لئے اس نے اتنی قربانی دی۔ہر جمعہ جاتی تھی اور باہر بیٹھ کر آجاتی تھی۔پانی کی وجہ سے پہنچ نہیں سکتی تھی۔لیکن یہ اس کا اخلاص ہے۔جب یہ واقعہ معلم نے سنایا تو جو وہاں کے باقی لوگ تھے ، بعض اس کے بہت قریبی رشتہ دار تھے۔انہوں نے وہاں اس خاتون کے اخلاص کو دیکھ کر مزید تیس افراد نے بیعت کر لی۔تو یوں اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ہدایت کے سامان مہیا فرمائے۔پھر ایسے لوگ ہیں جو خوابوں کے ذریعہ بعض دفعہ احمد ہی ہوتے ہیں۔فرانس کی ایک خاتون آسیہ صاحبہ ہیں۔انہوں نے بیعت کی۔وہ کہتی ہیں کہ میں اپنی بیعت کی تفصیل اس غرض سے عرض کرنا چاہتی ہوں کہ شاید آپ مجھ سے خوش ہوں اور مجھے اپنی مبارک جماعت میں قبول فرما لیں۔کہتی ہیں ایک دن انٹر نیٹ پر حسب معمول کچھ نئے چینلز کی تلاش میں تھی کہ مجھے الحوار المباشر کا لنک مل گیا جہاں وفات مسیح کا مضمون چل رہا تھا اور میں ہر قسم کے شک و شبہ سے خالی اور یقین سے بھرے مہذب انداز اور قوی اور ناقابل تردید دلائل سن کر حیران رہ گئی۔کہتی ہیں اس سے چند روز قبل میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میں