خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 475
خطبات مسرور جلد 15 475 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 ستمبر 2017 " بے شک اصل اور سچ یو نہی ہے۔جب تک انسان کامل طور پر توحید پر کار بند نہیں ہو تا اس میں اسلام کی محبت اور عظمت قائم نہیں ہوتی۔اور پھر میں اصل ذکر کی طرف رجوع کر کے کہتا ہوں کہ نماز کی لذت اور سرور اُسے حاصل نہیں ہو سکتا۔مدار اسی بات پر ہے کہ جب تک برے ارادے، ناپاک اور گندے منصوبے بھسم نہ ہوں، انانیت اور شیخی ڈور ہو کر نیستی اور فروتنی نہ آئے، خدا کا سچا بندہ نہیں کہلا سکتا۔اور عبودیت کاملہ کے سکھانے کے لئے بہترین معلم اور افضل ترین ذریعہ نماز ہی ہے۔" فرمایا" میں پھر تمہیں بتلاتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ سے سچا تعلق۔حقیقی ارتباط قائم کرنا چاہتے ہو تو نماز پر کار بند ہو جاؤ اور ایسے کار بند بنو کہ تمہارا جسم نہ تمہاری زبان بلکہ تمہاری رُوح کے ارادے اور جذبے سب کے سب ہمہ تن نماز ہو جائیں۔" ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 169-170) اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی توحید پر قائم ہونے ، اپنی نمازوں کی حفاظت کرنے اور پر سرور نمازیں پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔غیر اللہ کو اپنا معبود بنانے کی بجائے ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کو اپنا حقیقی معبود بنانے والے ہوں۔انصار اللہ کا اجتماع جہاں ہو رہا ہے وہاں مجھے پتا لگا ہے کہ شاید مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھنے کا انتظام نہیں ہو گا کیونکہ شام کو ایک معین وقت کے بعد انہوں نے وہ جگہ چھوڑنی بھی ہے۔شاید ہال خالی کرنا ہے۔اگر تو یہ صحیح ہے تو پھر انتظامیہ کو اجتماع کا انتظام ایسا کرنا چاہئے کہ دوسری جگہ جہاں بھی لے کے جانا ہے وہاں پر باجماعت نماز کا انتظام ہو سکے۔اور آئندہ بھی انصار اللہ کو چاہئے کہ اپنے اجتماعات ایسی جگہ منعقد کریں جہاں پانچوں وقت کی نمازوں کا اہتمام بھی ہو سکے۔بہر حال اللہ تعالیٰ ان کا اجتماع کامیاب کرے اور ہمیں حقیقی عابد بنائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 اکتوبر 2017 ء تا 26 اکتوبر 2017ء جلد 24 شمارہ 2 4 صفحہ 05 تا09)