خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 444 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 444

خطبات مسرور جلد 15 444 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 ستمبر 2017 کو کافی پریشانی ہوئی۔وہ دعا میں لگ گیا۔پھر ایک دن خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص کہہ رہا ہے کہ اگر نجات چاہتے ہو تو احمدیت پر قائم رہو۔اس خواب سے موصوف کو مزید ثبات قدم عطا ہوا اور اپنے والد سے کہا کہ آپ جو مرضی کر لیں اب میں احمدیت نہیں چھوڑ سکتا۔پس ہزاروں میل دور رہنے والوں کے دلوں میں بھی جب اللہ تعالیٰ احمدیت راسخ کر دیتا ہے تو پھر ان کو ثبات قدم بھی عطا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حقیقی تعلیم کے ذریعہ جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے محبتوں کا گروہ پیدا کیا ہے وہاں آپس کی محبت بھی دلوں میں پیدا کر دی ہے۔چنانچہ اس محبت کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے امیر صاحب بین لکھتے ہیں کہ پارا کو ریجن کا ایک قصبہ ہے کالے (Kale)۔پارا کو شہر سے 114 کلو میٹر دور ہے۔کچے راستے ہیں ان سے گزرتے ہوئے اور جنگلوں میں سے گزرتے ہوئے بالکل جنگل میں یہ واقع ہے۔گزشتہ سال ہم وہاں اس گاؤں میں گئے تھے۔کہتے ہیں گزشتہ سال اس گاؤں میں بیعتیں بھی ہوئیں تھیں۔اس سال اس گاؤں میں درختوں کی چھاؤں تلے جلسہ منعقد کیا گیا جہاں ارد گرد کی جماعتوں سے بھی نو مبائعین کو بلایا گیا۔جب مرکزی وفد ایک طویل اور دشوار سفر کر کے اس گاؤں پہنچا تو گاؤں کے لوگوں نے نعرے لگاتے ہوئے اس قدر والہانہ استقبال کیا کہ گاؤں والوں کا اخلاص دیکھ کر سارے سفر کی تھکان دور ہو گئی۔کہتے ہیں کہ ایک جماعت مکارا ( Makara) کے نو مبائع صدر نے وہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لو گو ! یہ حق کا راستہ ہے جس نے ہمیں زندگی دی۔یہی اصل مذہب اسلام ہے جس نے ہمیں محبت سکھائی۔غیر احمدی امام نے ہمارے درمیان فساد ڈال کر محبت ختم کرنے کی کوشش کی تھی مگر احمدیت نے ہم سب کو یکجا کر دیا ہے۔اسی طرح ایک اور نو مبائع جماعت ڈورو (Dorou) کے صدر نے کہا کہ احمدیت نے ہی ہمیں صحیح اسلام سکھایا۔جب ہم جلسہ سالانہ پر گئے تو کسی نے کوئی فرق نہ کیا۔سب گاؤں اور شہر والے ایک ہی جگہ جمع تھے۔نہ کوئی لڑائی تھی نہ جھگڑا۔احمدیت نے ہمیں دین کی سمجھ بوجھ دی اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا کہ ہم لوگ نمازیں پڑھنے لگ گئے۔پھر ایک نو مبائع نے کہا کہ ہم احمدیت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہم جنگل والوں کو انسان بنا دیا۔یہاں بیٹا باپ کو سلام نہیں کر تا تھا لیکن احمدی معلمین اور مبلغین نے ہماری ایسی تربیت کی ہے کہ ہر طرف سے سلام کی آوازیں آتی ہیں۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں میں سے بھی اور غیر مسلموں میں سے بھی کس طرح سعید فطر توں کو احمدیت قبول کرنے کے بعد پھر ایمان پر مضبوطی عطا فرماتا ہے۔سیر الیون کے امیر لکھتے ہیں کہ بو (Bo) ریجن سیر الیون کی ایک جماعت سیلو (Sellu) میں گزشتہ سال