خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 435
خطبات مسرور جلد 15 435 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 ستمبر 2017 ہے۔ہمیشہ اپنے قول اور فعل کو درست رکھو اور ان میں مطابقت دکھاؤ جیسا کہ صحابہ نے اپنی زندگیوں میں دکھایا۔تم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر اپنے صدق اور وفا کے نمونے دکھاؤ۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 1 صفحہ 374) پھر ایک جگہ نصیحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ " اسلام کی حفاظت اور سچائی کے ظاہر کرنے کے لئے سب سے اول تو وہ پہلو ہے کہ تم سچے مسلمانوں کا نمونہ بن کر دکھاؤ۔اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ اس کی خوبیوں اور کمالات کو دنیا میں پھیلاؤ۔" (ملفوظات جلد 8 صفحہ 323) پہلے نمونہ بنو پھر اسلام کی تبلیغ کرو، اس کے کمالات دنیا میں پھیلاؤ۔پس تبلیغ کے لئے بھی اپنی حالتوں میں پہلے پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سچے مسلمان کا نمونہ جب انسان بن جائے تو پھر سوال ہی نہیں کہ لوگوں کی توجہ پیدا نہ ہو۔وہ نمونہ دیکھ کر ہی لوگ توجہ پیدا کر دیتے ہیں اور اس طرح باقاعدہ تبلیغ سے پہلے تبلیغ کے راستے کھلنے شروع ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 ستمبر 2017 ء تا 05 اکتوبر 2017ء جلد 24 شمارہ 39 صفحہ 05 تا 08)