خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 417
خطبات مسرور جلد 15 417 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 ستمبر 2017 مٹ جائیں لیکن اب جو اسلام کی تصویر بن چکی ہے یہ ہمیشہ قائم رہے گی۔میسی ڈونیا سے آنے والی ایک مہمان خاتون ٹی وی کی صحافی ہیں۔یہ کہتی ہیں کہ جلسہ نے مجھ پر اسلام کی نئی سمتوں کی طرف رہنمائی کی ہے۔کبھی ایسا وقت بھی تھا کہ گویا لفظ اسلام مجھ پر حرام تھا۔اب مجھے اسلام کا نیا تعارف حاصل ہوا ہے۔میں بطور صحافی یہ نیا تجربہ حاصل کرنے پر آپ کی مشکور ہوں۔یہ تاثرات میں اپنے ساتھ میسی ڈونیا لے کر جارہی ہوں۔میرے سے ملاقات بھی تھی۔کہتی ہیں اس ملاقات نے بھی مجھ پر بڑا مثبت اثر ڈالا۔اور پھر کہتی ہیں آپ کی یہ بات صحیح ہے کہ اگر اسلام کو سمجھنا ہے تو قرآن کریم سے براہ راست سیکھنا چاہئے۔حقیقی اسلام کو ایسے ریڈیکل (Radical) اسلام کے ساتھ نہیں ملانا چاہئے جس کا آجکل بعض لوگوں کی طرف سے اظہار ہو تا ہے۔۔کہتی ہیں : آخر میں یہ کہنا چاہوں گی کہ میں امام جماعت احمدیہ کے تمام جوابات سے مطمئن تھی اور آپ نے مجھے نئی سمتوں کی طرف رہنمائی کی۔نئے افق کی طرف رہنمائی کی ہے اور میں نے اب اسلام کی اصل تصویر دیکھی ہے۔پھر میسی ڈونیا سے ٹی وی کے ایک صحافی صالے رسٹیسکی (Cale Ristekski) صاحب تھے۔یہ کہتے ہیں کہ میں اس طرح کی میٹنگ میں پہلی بار شامل ہوا ہوں۔یہ سب کچھ میرے لئے نیا تھا۔میں نے مسلمانوں کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔جلسہ پر کام کرنے والے تھکے ہوئے نہیں لگ رہے تھے۔کارکنوں کی حالت ان کے لئے بڑی عجیب تھی تھکے ہوئے نہیں لگ رہے تھے۔کہتے ہیں یہ بات میرے لئے بہت تعجب انگیز تھی کہ اتنے زیادہ افراد ایک جگہ پر تھے اور ہر کوئی اپنا کام کر رہا تھا اور کسی کو کوئی مسئلہ نہ تھا۔مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ میں ان لوگوں میں موجود رہا۔ان میں سے بعض میرے دوست بن گئے اور دوست تو دولت ہوتے ہیں۔اس جلسہ کے بعد میں اپنے آپ کو امیر سمجھنے لگا ہوں۔پھر میسی ڈونیا سے آنے والی ایک مہمان رود نے دے اوکسگا (Rodne Deolska) جو ٹی وی کی صحافی ہیں، کہتی ہیں کہ جلسہ میرے لئے بطور صحافی ایک نیا تجربہ تھا۔صحافیوں کے لئے عالمی طور پر کوئی نیا واقعہ یا بات اہم ہوتی ہے۔میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اس جلسہ کو براہ راست دیکھا اور اس سے تعارف حاصل کیا۔جلسہ کے تمام انتظامات نے مجھ پر خاص اثر ڈالا۔اس جلسہ سے میں نے اسلام کے بارے میں کئی باتیں سیکھی ہیں۔میں نے ان لوگوں کے انٹرویو لئے جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔جب میں میسی ڈونیا واپس جاؤں گی تو اس تمام ریکارڈنگ سے ایک ڈاکیومینٹری بناؤں گی اور یہ پیغام میسی ڈو نین قوم تک پہنچاؤں گی۔لتھوینیا سے تعلق رکھنے والے ایک مہمان آوگوستی Augustinas Sulija) صاحب کہتے ہیں کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں اپنے گھر پر موجود ہوں۔آپ کی جماعت دنیا کے مختلف علاقوں سے یہاں مختصر وقت کے لئے اکٹھی ہوئی ہے اور ہر طرف وقف کی ایک روح دکھائی دیتی ہے۔میرے جیسے اجنبی کے لئے بہت حیران کن ہے۔یہ