خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 409 of 796

خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page 409

خطبات مسرور جلد 15 409 35 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 ستمبر 2017 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ یکم ستمبر 2017ء بمطابق یکم تبوک 1396 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایم ٹی اے کے ذریعہ سے دنیائے احمدیت کو اس طرح اکٹھا اور باخبر کر دیا ہے کہ اب خلیفہ وقت کے دوروں اور جماعتی پروگراموں اور خبروں کو سننے کے لئے لمبا انتظار اور جماعتی رسائل اور اخبارات کا انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکہ ساتھ ہی ساتھ ہر خبر پہنچ رہی ہوتی ہے۔ہر پروگرام دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔بلکہ جلسوں کی کارروائی اور ماحول کے بارے میں سننے والوں کی طرف سے بعض موقعوں پر فوری تبصرے اور جذبات کے اظہار پروگراموں کے دوران ہی ہو رہے ہوتے ہیں۔بہر حال گزشتہ دنوں جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جرمنی کا جلسہ ہوا۔اس کے بارے میں بھی مجھے لوگوں نے لکھا اور اکثر مختلف جگہوں کے ، ملکوں کے پروگراموں کے بارے میں بھی لوگ لکھتے رہتے ہیں۔اور خاص طور پر جہاں میں جاؤں وہاں کے بارے میں لوگوں کا خاص اظہار رائے ہوتا ہے۔مختلف قسم کے جذبات ہوتے ہیں۔اور انسان اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے اور حمد کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت میسر فرما کر کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جماعت کو ایک وحدت بنا دیا ہے اور ایک لڑی میں پروئے جانے کے ظاہری نظارے کا خوبصورت سامان مہیا فرما دیا ہے۔پس اس کے لئے ہمیں جہاں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے وہاں ایم ٹی اے کارکنان جن میں رضا کار کارکن بھی شامل ہیں اور کل وقتی بھی ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہئے۔یہ لوگ کیمروں کے پیچھے ہیں یا ٹرا اسمشن میں بیٹھے ہوئے ہیں یا دوسرے کاموں میں مصروف ہیں۔بہت سے کارکن ہیں جو ایک پروگرام بنانے اور بھیجنے کے لئے کام کر رہے ہوتے ہیں۔بعض کارکن جب میں دورے پہ جاتا ہوں تو اپنے سامان اور آپ لنک کرنے والا سامان لے کر یہاں سے بھی ساتھ جاتے ہیں۔پھر جس ملک میں پروگرام ہو رہا ہوتا ہے اس کے رضا کار اور کار کن بھی شامل ہو جاتے ہیں۔جرمنی میں بھی ان رضا کاروں اور مستقل کام کرنے والوں کی ٹیم ہے جو دلچسپی کے مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں۔