خطبات مسرور (جلد 15۔ 2017ء) — Page iv
خطبات مسرور جلد 15 2 د بیاد میں مصروف رہنے اور مالی قربانی کے روح پرور واقعات کا ذکر بھی ہے۔فردو معاشرہ اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی افراتفری اور بے چینی کے اسباب اور ان سے بچنے کے طریق اور خدا کے حضور رحم کی دعائیں کرنے کی تحریک۔اللہ تعالیٰ کی صفات اور حسن و جمال کا بیان ، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ کا اعلی وارفع مقام اور آپ صلی للی کم کی خوبصورت سیرت کا بیان ، آپ کے جاں نثار صحابہ کی سیرت کے واقعات اور آپ کے عاشق صادق اور غلام کامل حضرت امام مہدی مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت و سوانح کے ذکر کے ساتھ یہ بھی پیغام ہے کہ انسانیت کے بیچنے اور تمام ملکوں کی حفاظت وسلامتی اب اسی میں ہے کہ وہ خدا کی طرف سے بھیجے گئے اس امام پر ایمان لائیں۔پھر اسی طرح اس امام کو مان کر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی شہادت کے تذکروں کے ساتھ ساتھ محض اس وجہ سے ملکوں ملکوں ظلم واذیت کے شکار احمدی افراد کے صبر واستقامت کے ذکر اور ان کے لئے دعاؤں کی تحریک ہے تو ساتھ ہی ان پر ظلم کرنے والوں کو یہ بھی انتباہ ہے کہ : یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ مظلوم کو دیکھ رہا ہے اور مظلوم کی دعائیں اللہ تعالیٰ کے عرش پر پہنچ رہی ہیں اور پہنچتی ہیں۔اس کی عدالت نے جب فیصلہ کیا تو ان ظالموں کی نہ دنیا ر ہے گی نہ آخرت۔پس ان کو اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے بھی ڈرنا چاہئے۔کیونکہ جماعت احمدیہ کی سوسالہ تاریخ یہ ہے کہ: مخالفت تو اس وقت سے ہو رہی ہے جب ابھی باقاعدہ جماعت کا قیام بھی عمل میں نہیں آیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ آپ کی جماعت کو بڑھاتا چلا جارہا ہے۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت دنیا کے 209 ممالک میں قائم ہے۔۔۔یہ مخالفتیں نہ پہلے کچھ بگاڑ سکیں اور نہ آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ کچھ بگاڑ سکیں گی۔اللہ تعالیٰ کی مدد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ ہمیشہ رہی اور ہمیشہ ہم نے یہی دیکھا کہ دشمن خائب و خاسر ہوا اور ہو رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ ہوتارہے گا۔“ دنیا بھر میں دہشت گردی کی مذمت کے علاوہ وقت کا امام دہشت گردی کے اسباب کا بڑی گہرائی میں جاکر بڑی جرات کے ساتھ اس کی تفصیل بیان کرتاہوا نظر آتا ہے کہ بے شک بعض ممالک اور مسلمان اسلام کی تعلیم سے قطعا ہٹ کر دہشت گردی کے کام کر رہے ہیں لیکن اس کے ذمہ دار نام نہاد علماء اور مفاد پرست سیاسی رہنما ہیں اور جو آلہ کاران مغربی اقوام کے ہیں کہ جو اسلام